2018 میں دنیا کے بہترین جمہوری ممالک، ٹاپ ٹین
جمہوریت کے عالمی انڈکس کے مطابق سن 2018 میں دس بہترین ممالک یہ رہے۔ پچھلے برس کی طرح اس مرتبہ بھی دس میں سے سات ممالک بر اعظم یورپ میں واقع ہیں۔
1- ناروے
اس برس بھی یورپی ملک ناروے 9.87 کے مجموعی اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔
2- آئس لینڈ
دوسرے نمبر پر آئس لینڈ رہا جسے دس میں سے 9.58 پوائنٹس دیے گئے۔
3- سویڈن
9.39 کے اسکور کے ساتھ یورپی ملک سویڈن تیسرے نمبر پر رہا۔
4- نیوزی لینڈ
براعظم یورپ سے باہر سب سے بہتر جمہوری ملک نیوزی لینڈ قرار پایا جس کا مجموعی اسکور 9.26 رہا۔
5- ڈنمارک
ڈنمارک کا مجموعی اسکور 9.22 رہا اور وہ عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر ہے۔
6۔ آئرلینڈ
جمہوریہ آئرلینڈ کو جمہوریت کے عالمی انڈکس میں 9.15 پوائنٹس ملے اور وہ کینیڈا کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔
6۔ کینیڈا
شمالی امریکی براعظم میں کینیڈا سرفہرست جب کہ عالمی درجہ بندی میں 9.15 پوائنٹس کے ساتھ یہ ملک آئرلینڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر رہا۔
8- فن لینڈ
یورپی ملک فن لینڈ 9.14 کے مجموعی اسکور کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہا۔
9- آسٹریلیا
نویں نمبر پر آسٹریلیا رہا اور اسے مجموعی طور پر دس میں سے 9.09 پوائنٹس دیے گئے۔
10۔ سوئٹزرلینڈ
دسواں بہترین جمہوری ملک سوئٹزرلینڈ قرار پایا جسے 9.03 پوائنٹس دیے گئے۔