1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

چین کے دفاعی بجٹ میں اضافہ

5 مارچ 2022

چین سن 2022 میں 7.1 فیصد اضافے کے ساتھ اپنے دفاعی اخراجات کو 229 بلین ڈالر تک بڑھا رہا ہے۔ گزشتہ سال چین نے اپنے بجٹ میں 6.8 فیصد اضافہ کیا تھا۔

https://p.dw.com/p/483xM
تصویر: Daniel Ceng Shou-Yi/ZUMAPRESS.com/picture alliance

چین کا یہ حالیہ اعلان اس ملک کی طاقت ور فوج میں مزید سرمایہ کاری کا اشارہ ہے۔ چین کی فوج خاص طور پر انڈو پیسیفک خطے میں امریکی فوج کی اجارہ داری کو چیلنج کر رہی ہے۔

امریکہ کے بعد دنیا میں سب سے بڑا دفاعی بجٹ چین کا ہے جو چین کو تین ملین فوجیوں کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی فوج بناتا ہے۔ اس کے پاس انتہائی جدید اسلحہ ہے جن میں اسٹیلتھ فائٹرز طیارے، جدید میزائل، جوہری آب دوزیں اور ائیرکرافٹ کیریئر شامل ہیں۔

چین کی دفاع میں مسلسل سرمایہ کاری

سست روی کی شکار چینی معیشت، کورونا وبا اور حکومتی قرضوں کے بوجھ کے باوجود چین مسلسل اپنی فوج کو بڑھانے اور اسے جدید بنانے میں مصروف ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دفاعی بجٹ میں حالیہ اضافہ فوجیوں کی فلاح پر خرچ ہو گا۔ تاہم مبصرین کی رائے میں یہ بجٹ اصل میں اسلحہ سازی پر صرف ہوگا جو کہ زیادہ تر چین خود ہی بناتا ہے۔

 چین کی 'پیپلز لبریشن آرمی' کمیونسٹ پارٹی کے فوجی ونگ ہونے کی حیثیت سے اہم سیاسی کردار ادا بھی کرتی ہے۔ چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ شی جن پنگ خود اس آرمی کے سربراہ ہیں۔

پینگانگ لیک کا سفر اور بھارت چین سرحد پر حالات

تائیوان کا تنازعہ

چین کی فوج کا ایک اہم مقصد خود کو خود مختار کہنے والے تائیوان کو چین کے زیر کنٹرول لانے کے لیے مسلسل دھمکانا ہے۔ چینی فوج بحیرہ جنوبی چینی، مغربی پیسیفک اور دیگر خطوں میں بھی اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہی ہے۔

ہفتے کو نیشنل پیپلز کانگریس کے رہنما لی کیکیانگ کا کہنا تھا،'' نئے دور کے مطابق فوج اور عسکری حکمت عملی کے حوالے سے شی جن پنگ کی سوچ پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔'' لی کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈر شپ اور فوج کو تمام پہلوؤں سے مضبوط کیا جائے گا۔

لی کے مطابق چین آبنائے تائیوان اور تائیوان کے چین میں اتحاد کے لیے پر امن پیش قدمی جاری رکھے گا۔'' ہم ایسی علیحدگی پسند تحریکوں کی پر زور مخالفت کرتے ہیں جو تائیوان کی آزادی کا مطالبہ کرتی ہیں اور اس معاملے میں ہم غیر ملکی مداخلت کی بھی کڑی مخالفت کرتے ہیں۔''

روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد مغربی ممالک کو یہ خطرہ لاحق ہے کہ کہیں چین امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی توجہ بٹنے کے باعث تائیوان پر طاقت کا استعمال نہ کر دے۔

ب ج/ ع ح (اے پی)

جے ایف 17 لڑاکا ایئر کرافٹس بمقابلہ رفائل لڑاکا طیارے