جرمن انتخابات: ممکنہ حکومتی اتحاد
عوامی رائے عامہ کے سروے ظاہر کرتے ہیں کہ جرمن انتخابات میں دو پارٹیوں کا اتحاد اکثریتی ووٹ حاصل نہیں کر سکے گا۔ ایسے میں تین سیاسی جماعتوں پر مشتمل حکومتی اتحاد کی کئی آپشنز ممکن ہو سکتی ہیں۔
جرمن سیاسی جماعتوں کے رنگ ان کی علامت
کرسچئن ڈیموکریٹک پارٹی اوراس کی روایتی اتحادی جماعت سی ایس یو کو سیاہ رنگ سے جانا جاتا ہے۔ سینٹر لیفٹ سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹ یا اس پی ڈی کو سرخ رنگ سے جانا جاتا ہے۔ آزاد مارکیٹ کی حامی جماعت فری ڈیموکریٹ یا ایف ڈی پی کو پیلے رنگ سے اور ملک کی گرین پارٹی کو ہرے رنگ سے جانا جاتا ہے۔
سیاہ، سرخ، اور ہرا تحاد
سینٹر رائٹ تصور کی جانے والی سیاسی جماعت کرسچئن ڈیموکریٹک یونین یا سی ڈی یو اکثر ریاستی اور وفاقی سطح پر چھوٹی سیاسی جماعت فری ڈیموکریٹس کے ساتھ اتحاد قائم کرتی ہے۔ سی ڈی یو کے حلقوں میں اس اتحاد میں گرین پارٹی کو شامل کرنا کافی پرکشش ہے۔ لیکن گرین پارٹی اور ایف ڈی پی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں کرتے۔ سابقہ انتخابات کے بعد ایسا اتحاد بننے میں ناکام ہو گیا تھا۔
سیاہ، پیلااور ہرا اتحاد
سی ڈی یو، ایس پی ڈی اور ایف ڈی پی، ایسا اتحاد قائم ہونے کے امکانات پچاس فیصد سے زیادہ ہیں۔ ایسے اتحاد کو جرمن بزنس کمیونٹی پسند کرے گی۔ لیکن اگر ایس پی ڈی زیادہ ووٹ لیتی ہے تو وہ حکومتی اتحاد میں بھاری پوزیشن رکھے گی اور اپنی پالیسیوں کو نافذ کرانے کی کوشش کرے گی۔
سیاہ، ہرا اور پیلا اتحاد
سی ڈی یو، ایس پی ڈی اور ایف ڈی پی، ایسا اتحاد قائم ہونے کے امکانات پچاس فیصد سے زیادہ ہیں۔ ایسے اتحاد کو جرمن بزنس کمیونٹی پسند کرے گی۔ لیکن اگر ایس پی ڈی زیادہ ووٹ لیتی ہے تو وہ حکومتی اتحاد میں بھاری پوزیشن رکھے گی اور اپنی پالیسیوں کو نافذ کرانے کی کوشش کرے گی۔
سرخ، سرخ اور ہرا اتحاد
سوشل ڈیموکریٹس، گرین پارٹی اور لیفٹ پارٹی، ایک ایسا اتحاد، جو قدامت پسند جماعتیں تب پیش کرتی ہیں جب عوامی رائے ان کے خلاف ہو۔ اگر لیفٹ پارٹی پارلیمان میں پانچ فیصد سیٹیں جیتنے کی حد پار کر لیتی ہے تو ایسا اتحاد قائم ہونے کے امکانات پچاس فیصد ہیں۔ لیکن ایس پی ڈی اور لیفٹ پارٹی کے تاریخی تعلقات اچھے نہیں۔ لیفٹ پارٹی کے امور خارجہ کے حوالے سے انتہا پسندانہ سوچ اس اتحاد کے قیام کو مشکل بنا سکتی ہے۔
ہرا، پیلا اور گرین اتحاد
ملک کے اقتصادی نظام میں حکومت کی بہت کم دخل اندازی یا فری مارکیٹ کی حامی سیاسی جماعت ایف ڈی پی ماضی میں سوشل ڈیموکریٹس اور گرین پارٹی کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کو مسترد کرتی رہی ہے۔ لیکن اس سال ایف ڈی پی اس ممکنہ حکومتی اتحاد کو رد نہیں کر رہی۔ جرمنی کی 'کنگ میکر' کہلائی جانے والی یہ سیاسی جماعت طاقت میں آنے کے لیے بے چین ہے۔ رینا گولڈ برگ، بج، اا