1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریا: پناہ کے متلاشیوں میں شامی، افغان اور پاکستانی نمایاں

شمشیر حیدر نیوز ایجنسیاں
12 اگست 2017

آسٹریا کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رواں برس پناہ کی تلاش میں آسٹریا آنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت نصف رہ گئی ہے اور پناہ کی درخواستیں جمع کرانے والوں میں افغان اور پاکستانی شہری نمایاں ہیں۔

https://p.dw.com/p/2i7C1
Grenzübergang Österreich - Italien
تصویر: picture alliance / dpa

آسٹرین وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے آغاز سے لے کر جولائی کے اواخر تک ملکی حکام کو ساڑھے چودہ ہزار سے کچھ زائد تارکین وطن نے اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں۔ ویانا حکومت کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس کے اسی دورانیے میں جمع کرائی گئی پناہ کی درخواستوں کے مقابلے میں تقریباﹰ آدھی ہے۔

پاکستانی تارکین وطن کی واپسی، یورپی یونین کی مشترکہ کارروائی

آسٹریا: مہاجرین یورپ  سے باہر رہ کر پناہ کی درخواست دیں

رواں ہفتے جاری کیے گئے ان اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے تعلق رکھنے والے دو ہزار سے زائد مہاجرین نے آسٹریا میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے حکام کو درخواستیں دیں۔

جب ہسپانوی ساحل پر اچانک مہاجرین سے لدی کشتی آ پہنچی

آسٹریا میں پناہ کے متلاشی افراد میں گزشتہ ماہ شامی باشندوں کے بعد سب سے زیادہ تعداد افغانستان کے شہریوں کی تھی۔ تین سو سے زائد افغان شہریوں نے پناہ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔

یورو اسٹیٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران 535 پاکستانیوں نے آسٹرین حکام کو اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔

آسٹرین وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ ماہ پناہ کی دو سو درخواستوں کے ساتھ آسٹریا میں پناہ کے متلاشیوں میں پاکستانی تارکین وطن تیسرے بڑے گروہ کے طور پر نمایاں تھے۔

آسٹریا میں سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے سنانے میں طویل عرصہ لگتا ہے۔ رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں پچیس ہزار سے زائد درخواستیں نمٹائی گئیں جن میں سے قریب تیرہ ہزار غیرملکیوں کو آسٹریا میں پناہ دے دی گئی جب کہ آٹھ ہزار سے زائد تارکین وطن کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

پانچ ہزار غیر ملکی ایسے بھی تھے جنہیں انسانی ہمدردی کی بنا پر آسٹریا میں عارضی قیام کی اجازت دے دی گئی۔

Infografik Asyl-Erstbewerber pro 100000 Einwohner Desktop ENG
یورپی ممالک میں ایک لاکھ آبادی میں سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کی تعداد سے متعلق گراف

جرمنی سے مہاجرین کو ملک بدر کر کے یونان بھیجا جائے گا، یونان

’مہاجرین کی واپسی میں عدم تعاون پر یورپ کا ویزا نہیں ملے گا‘