1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلوی وزیر اعظم کی سیاہ فام مقامی باشندوں سے سرکاری طور پر معافی

13 فروری 2008

آسٹریلوی وزیر اعظم کیون رڈ نے ملک کے پُشتَینی یعنی مقامی باشندوں کے ساتھ کئی دہائیوں سے برتے گئے امتیازی سلوک اور زیادتیوں کے لئے‘ سرکاری طور پر آج ان سے معافی مانگی۔

https://p.dw.com/p/DYEw
آسٹریلوی وزیر اعظم کیون رڈ
آسٹریلوی وزیر اعظم کیون رڈتصویر: AP

ملکی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر اعظم نے ABORIGINES سے معافی کچھ ان الفاظ میں مانگی: کئی دہائیوں سے ABORIGINESکے ساتھ ہوئی زیادتیوں کے تعلق سے ہماری قومی تاریخ کے غلطیوں سے پر اس باب کا اب خاتمہ ہوچکا ہے۔ہم معذرت چاہتے ہیں اُن تمام مشکلات اور تکالیف کے لئے‘ اور اُس ٹھیس اور درد کے لئے جس کا سامنا‘ ایباریجنز کی STOLEN GENERATIONکو کرنا پڑا ہے۔ہم اُن تمام متاثرہ ماﺅں‘ والدین‘ بھائیوں اور بہنوں سے معافی چاہتے ہیں۔“

آسٹرےلیا مےں قدامت پسند سیاسی راہنما John Howardکی گےارہ سالہ حکومت کے بعد جوں ہی نو منتخب وزیراعظم Kevin Ruddنے اپنا عہدہ سنبھالا تو انہوں نے فوری طور پر اپنی ترجیحات کا اعلان کیا۔

کئی اہم سےاسی اور سماجی معاملات پر Kevin Rudd اور John Howardکی رائے جدا ہے‘ مثلاً عراق مےں آسٹرےلوی افواج کی تعیناتی اور ملک کے پشتینی باشندوں کے ساتھ امتےازی سلُوک برتنے کا مسئلہ۔ گذشتہ برس آسٹریلوی وزیر اعظم نے یہ اعلان کیا کہ وہ عراق سے آسٹرےلوی افواج کو واپس بلائےں گے۔

اب آج بدھ کے روز کیون رڈ نے Aboriginesکہلائے جانے والے مقامی باشندوں کے ساتھ کئی دہائیوں سے برتے گئے امتیازی سلوک اور زےادتیوں کے لئے ان سے پارلیمانی سطح پر باضابطہ معافی مانگی۔