میڈلین ہوفمان نے جب سائیکل چلانا شروع کی تو وہ نہیں جانتی تھیں کہ یہ سفر اتنا طویل ہو جائے گا۔ 33 سالہ میڈلین دراصل اپنے ترک والد سے پہلی ملنے اور ان کے کلچر کو جاننے کی خاطر جرمنی سے ترکی سائیکل پر روانہ ہوئیں تو پھر رکیں نہیں۔ پاکستانی شہر کراچی پہنچنے پر ہماری نامہ نگار کوکب جہاں نے ان سے پوچھا کہ شہرقائد میں ان کا سائیکل چلانے کا تجربہ کیسا رہا۔