1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا، ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل پہلے نمبر پر

23 دسمبر 2007

آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے جس میں اس مرتبہ بھی آسٹریلوی ٹیم 143 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

https://p.dw.com/p/DYMU
تصویر: AP

انگلینڈ کی سری لنکا کے ہاتھوں حالیہ شکست کی وجہ سے انگلینڈ دوسرے سے پانچویں نمبر پرآگیا ہے۔ اب دوسری پوزیشن پر جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے، تیسرے نمبر پر سری لنکا اور چوتھی پوزیشن پر بھارتی ٹیم ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کی اس درجہ بندی میں پاکستان چھٹے ، نیوزی لینڈ ساتویں ، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں نمبرپر ہے۔

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے حوالے سے یہ خبر بھی اہم ہے کہ نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینئیل ویٹوری نے کہاہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ان کے ہم وطن بیٹسمینوں کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی لیکن اب بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو بہت اچھی پرفارمنس دکھانا پڑے گی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے۔