1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسکرز: ’دا کنگز اسپیچ‘ بہترین فلم

28 فروری 2011

ہالی وڈ میں فلمی دنیا کے مؤقر ترین ایوارڈ فنکشن آسکرز میں ٹام ہوپر کی فلم ’دا کنگز اسپیچ‘ کو سال دو ہزار دس کی بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔ ہوپر کو اسی فلم کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/10QT2
ٹام ہوپر اپنی فلم ’دا کنگز اسپیچ‘ کے لیے بہترین ہدایت کارتصویر: AP

مجموعی طور پر’دا کنگز اسپیچ‘ کو چار اکیڈمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ کولن فرتھ کو اس فلم میں برطانوی شہنشاہ جارج ہشتم کا کردار ادا کرنے پر سال کے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

Natalie Portman gewinnt Oscar als beste Hauptdarstellerin
نیٹلی پورٹمین تراسیویں اکیڈمی ایوراڈز میں سال کی بہترین اداکارہ قرار پائیںتصویر: AP

نیٹلی پورٹمین نے فلم ’بلیک سوان‘ میں اپنی شان دار کارکردگی کی بنیاد پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ پورٹمین ایوارڈ وصول کرتے وقت فرطِ جذبات سے آبدیدہ ہو گئیں اور انہوں نے اپنے گھر والوں کے علاوہ ایوارڈ کے لیے نامزد دیگر اداکاراؤں کو بھی مبارک باد دی۔

اس برس کے آسکرز ایوارڈز کے رنگا رنگ اور گلیمر سے بھرپور فنکشن کی میزبانی این ہیتھاوے اور جیمز فرانکو نے کی اور اپنے حسِ مزاح اور گفتگو سے سامعین کو خاصا محظوظ کیا۔

دیگر انعام جیتنے والوں کے نام یہ ہیں:

بہتیرن معاون اداکارہ: میلیسا لیو (دا فائٹر)

بہتیرن معاون اداکار: کرسچن بیل (دا فائٹر)

بہترین اوریجنل اسکرین پلے: آرون سورکن (دا سوشل نیٹ ورک)

بہترین غیر ملکی فلم: اِن آ بیٹر ورلڈ

بہترین اینیمیٹڈ فلم: ٹوائے اسٹوری پارٹ تھری

بہترین ڈاکومنٹری: انسائڈ جاب

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: افسر اعوان