آپ کے شہر، ڈی ڈبلیو صارفین کی بھیجی گئی تصاویر
ڈی ڈبلیو اردو کے فیس بک صارفین نے ہمیں اپنے شہروں کی تصاویر فیس بک میسنجر پر بھجوائی ہیں۔ آپ بھی دیکھیے ان تصاویر میں خوبصورت نظارے۔
گاؤں کلیال
پاکستان میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے قریب گاؤں کلیال سے یہ تصویر ہمیں معراج ستی نے بھیجی ہے۔
گاؤں میں قائم بچیوں کا سکول
معراج ستی کی جانب سے بھیجی گئی اس تصویر میں گاؤں میں قائم بچیوں کا ایک سکول دکھایا گیا ہے۔
مردان
قاضی عارف نےخیبر پختونخوا کے شہر مردان سے ہمیں یہ تصویر بھجوائی۔
گاؤں پرانا رتیال
یہ تصویر ہمیں فیس بک صارف مدثر راجہ نے بھیجی ہے۔ یہ تصویر پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر گوجر خان کے قریب گاؤں پرانا رتیال کی ہے۔ مدثر راجہ نے یہ تصویر اپنے گھر کی چھت سے لی۔
گلگت
اقبال بجر نے ڈی ڈبلیو اردو کو شہر گلگت میں بنائی گئی یہ تصویر بھیجی۔ اس تصویر میں گلگت شہر اور یہاں بہتے دریا کو دیکھا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد کا چڑیا گھر
اسلام آباد کے چڑیا گھر میں کچھوؤں کی یہ تصویر ہمیں محمود ونی نے بھیجی ہے۔ اسلام آباد کے چڑیا گھر میں بھی کئی دیگر اقسام کے جانور موجود ہیں۔
کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ
پاکستان کے صوبے بلوچستان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کی یہ تصویر ہمیں شیر علی ملغانی نے بھیجی ہے۔
کھیوڑہ سالٹ مائنز کے قریب پہاڑی علاقہ
پاکستان کے صوبے پنجاب میں کھیوڑہ سالٹ مائنز کے قریب اس پہاڑی علاقے کی یہ تصویر خاور محمود گل نے بھیجی ہے۔
گاوں بودلہ
یہ تصویر ہمیں شاہ زیب بیگ نے ارسال کی ہے۔ یہ تصویر ہزارہ ڈویژن کے گاوں بودلہ تحصیل ایبٹ آباد میں لی گئی ہے۔