اس صدی کی خوبصورت ترین جرمن خواتین
جرمنی میں بیوٹی کوئین کے مقابلوں کو تقریبا ایک صدی کا عرصہ ہو چکا ہے۔ اس طویل عرصے کے دوران زنانہ حسن کے معیارات بدل چکے ہیں تاہم ہم دیکھتے ہیں کہ اس صدی میں جرمنی کی خوبصورت خواتین کون تھیں۔
جرمنی میں پہلا مقابلہ حسن
جرمنی میں پہلا مقابلہ حسن سن 1927 میں منعقد ہوا تھا۔ اس مقابلے میں اکیس سالہ Hildegard Kwandt فاتح قرار پائی تھیں۔ برلن میں منعقد ہوئے اس ایونٹ میں شہر کے معزز افراد کو جج بنایا گیا تھا، جن میں فلمساز فرٹس لانگ اور مجسمہ ساز Ernesto de Fiori بھی شامل تھے۔
سن 1931 کا مقابلہ حسن
سن انیس سو اکتیس میں جرمنی میں منعقد ہوئے مقابلہ حسن میں اٹھارہ سالہ Daisy von Freyberg ’مس جرمنی‘ قرار پائی تھیں۔ اٹھارہ سالہ یہ لڑکی پیشے کے اعتبار سے اداکارہ تھیں۔ ان کا تعلق جرمنی کے ایک معزز گھرانے سے تھا تاہم تب شریف اور معزز گھرانے کی خواتین کا فلموں میں کام کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا۔ وہ جون سن دو ہزار دس میں چھیانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
دوسری عالمی جنگ کے بعد کی اسٹار
دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ مقابلہ حسن سن انیس سو پچاس میں منعقد ہوا تھا۔ اس مقابلے میں Susanne Erichsen نے جرمنی کی خوبصورت ترین خاتون کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ برلن میں ماڈلنگ شروع کرنے والی یہ خاتون بعد ازاں امریکا نقل مکانی کر گئی تھیں۔
عالمی سطح پر اعتراف
سن انیس سو چھپن میں لندن میں منعقد ہونے والے ’مس ورلڈ‘ کے مقابلے میں جرمن خاتون پیٹرا شومان نے میدان مار لیا تھا۔ وہ جرمنی میں ہونے والے اُس سال کے مقابلہ حسن میں تیسرے نمبر پر آئی تھیں۔ ’مس ورلڈ‘ کے اعزاز نے شومان کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھول دیے۔ وہ بعد ازاں ٹیلی وژن میزبان، ماڈل اور ایکٹرس کے طور پر اپنا لوہا منوانے میں کامیاب ہوئیں۔ وہ سن دو ہزار دس میں 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
سن 1957 کی ملکہ حسن
باڈن ورٹمبرگ میں سن 1957 میں منعقد ہوئے مقابلہ حسن میں Gerti Daub نے ’مس جرمنی‘ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس برس ’مس یورپ‘ کے مقابلے میں انہیں تیسری جبکہ ’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں پانچویں پوزیشن ملی۔ ہیمبرگ سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون پچاس کے عشرے میں جرمنی میں خوبصورتی کی علامت بنی رہیں۔
چھوٹے بالوں والی پہلی ’مس جرمنی‘
سن1991 میں Ines Kuba نے ’مس جرمنی‘ کا مقابلہ جیتا۔ اس تصویر میں وہ سابق جرمن وفاقی وزیر خارجہ ہنس ڈیٹرش گینشر کے ساتھ دیکھی جا سکتی۔ انہوں نے سن انیس سو اٹھانوے کے انتخابات میں ہیلموٹ کوہل کے لیے مہم بھی چلائی۔ مشرقی جرمنی سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون اسکول ٹیچر یا ہوا بازی کے شعبے میں کام کرنا چاہتی تھیں۔ تاہم ان خوابوں کے تکمیل نہ ہونے کے بعد انہوں نے ’مس جرمنی کوآپریشن‘ کے لیے کام کرنا شروع کیا۔
جرمنی کی نئی اسٹار
شادی سے پہلے والے نام Feldbusch سے معروف Verona Pooth نے سن 1993 میں ’مس جرمنی‘ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی سال وہ ’مس انٹرکانٹینینٹل ورلڈ‘ بھی منتخب ہوئیں جبکہ سن 1995 میں انہوں نے ’مس امریکن ڈریم‘ کا ٹائٹل جیتا۔ انہوں نے بطور ماڈل اور ٹیلی وژن چینلز کے لیے کام کرتے ہوئے بے پناہ شہرت حاصل کی۔
’کیتھولک بیوٹی‘
سن 2016 میں ’مس جرمنی‘ کا ٹائٹل لینا بروڈر کے نام ہوا۔ تب ستائیس سالہ بروڈر ایک مذہبی استاد بننے کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ اسی سال وہ پوپ فرانسس سے بھی ملیں۔ انہوں نے ایک کتاب بھی شائع کی، جس کا نام تھا، ’میرے اندر کی خوبصورتی، مذہب کس طرح کامیابی دلاتا ہے‘۔
سن دو ہزار سترہ کی ’مس جرمنی‘
سن دو ہزار سترہ میں اٹھارہ سالہ طالبہ Soraya Kohlmann نے جرمنی کا مقابلہ حسن لوٹ لیا۔ انہوں نے بیس دیگر حسیناؤں کو مات دیتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ ان کا کہنا کہ وہ خلوص کے ساتھ جرمنی کی نمائندگی کریں گے۔