1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈچ سیاستدان کو دھمکی دینے پر پاکستانی کرکٹر کے خلاف کیس

30 اگست 2023

پاکستانی کھلاڑی خالد لطیف پر سن 2018 میں اسلام مخالف ڈچ سیاستدان کو موت کی دھمکی دینے کا الزام ہے لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ وہ پاکستان میں رہتے ہیں اور ہالینڈ کا پاکستان کے ساتھ حوالگی کا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے۔

https://p.dw.com/p/4VjWH
 پاکستانی کرکٹر خالد لطیف
ایک کرکٹر کے طور پر خالد لطیف نے ابتدائی دور میں شاندار مظاہر کیا تھا اور تقریبا ًآٹھ برس تک پاکستانی قومی ٹیم کے لیے کھیلتے بھی رہے تاہم سپاٹ فکسنگ کے الزام کے تحت ان پر سن 2017 میں کرکٹ کھیلنے پر پانچ برس کی پابندی عائد کر دی گئی تھی تصویر: Altaf Qadri/AP Photo/picture alliance

ہالینڈ کی ایک عدالت نے 29 اگست منگل کے روز پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی خالد لطیف کے خلاف اسلام مخالف یورپی سیاستدان دان گیئرٹ ولڈرز کے قتل پر اکسانے کی مبینہ کوشش کے الزام میں مقدمے کی سماعت کی۔

پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ، ڈچ سیاستدان کا منصوبہ بحال

ہالینڈ کے سرکاری پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ کرکٹر خالد لطیف نے سن 2018 میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اپنی ایک ویڈیو میں ولڈرز کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا اور اس کے لیے 23 ہزار ڈالر کے انعام کی بھی پیشکش کی تھی۔

ہالینڈ کے اسلام مخالف گیئرٹ ولڈرز کے دست راست مسلمان ہو گئے

یہ اس وقت کی بات ہے جب ولڈرز نے پیغمبر اسلام کے کارٹونز کا ایک مقابلہ منعقد کرانے کے اپنے ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام میں پیغمبر اسلام کی تصاویر بنانا ممنوع ہے اور بیشتر مسلمان ایسے کارٹونز بنانے کو شرعی نقطہ نظر سے غیر اسلامی اور حرام فعل سمجھتے ہیں۔

’پیغمبر اسلام کے خاکوں پر مبنی مقابلے کی منسوخی حکومت کی کامیابی‘

کئی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد اور خاص طور پر پاکستان میں ہونے والے شدید مظاہروں کے سبب گیئرٹ ولڈرز نے کارٹونز کا مجوزہ مقابلہ منسوخ کر دیا تھا۔

گیئرٹ ولڈرز پر حملے کا مبینہ منصوبہ: ’پاکستانی‘ ملزم ڈچ عدالت میں

وائلڈرز نے منگل کے روز عدالت کو بتایا کہ ''ان(لطیف) کا مقصد نہ صرف تشدد کے ذریعے انسانی زندگی کا خاتمہ کرنا تھا، بلکہ اس نے اپنی اپیل کے ساتھ ایک ڈچ نمائندے کو خاموش کرنے کی بھی کوشش کی۔''

سیاستدان دان گیئرٹ ولڈرز
کئی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد اور خاص طور پر پاکستان میں ہونے والے شدید مظاہروں کے سبب گیئرٹ ولڈرز نے کارٹونز کا مجوزہ مقابلہ منسوخ کر دیا تھاتصویر: Remko de Waal/ANP/picture alliance

لطیف کی غیر حاضری میں کیس کی سماعت 

استغاثہ نے جرم ثابت ہونے پر خالد لطیف کے لیے 12 برس کی قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

’پیغمبر اسلام کے خاکوں کا مقابلہ‘ ولڈرز پر حملے کی سازش

پراسیکیوٹر نے کہا، ''کارٹون مقابلے کو روکنے کے لیے قتل کا مطالبہ کرنا اور اس مقابلے کے منتظم کو قتل کرنے کے لیے رقم کی پیشکش کرنے کی وجہ سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔''

ہالینڈ: انتخابات میں اسلام مخالف گیرٹ وِلڈرز کو شکست

کمرہ عدالت میں نہ تو خالد لطیف اور نہ ہی ان کا کوئی نمائندہ موجود تھا۔ واضح رہے کہ کرکٹر خالد لطیف پاکستان میں رہتے ہیں اور ہالینڈ کا پاکستان کے ساتھ حوالگی یا قانونی مدد کا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے۔

امید ہے کہ عدالت اس پر اپنا فیصلہ 11 ستمبر کو سنائے گی۔

خالد لطیف کون ہیں؟

ایک کرکٹر کے طور پر خالد لطیف نے ابتدائی دور میں شاندار مظاہر کیا تھا اور تقریبا ًآٹھ برس تک پاکستانی قومی ٹیم کے لیے کھیلتے بھی رہے۔

تاہم دبئی میں ہونے والے پاکستان کی سپر لیگ کے ایک میچ میں ا سپاٹ فکسنگ کے الزام کے تحت ان پر سن 2017 میں کرکٹ کھیلنے پر پانچ برس کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

انہوں نے گزشتہ سال اپنی پابندی مکمل کی اور اس کے بعد سے وہ کراچی میں نسبتاً کم پروفائل کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اب وہ کلب کی سطح پر کوچنگ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

ص ز/ ج ا (اے پی، روئٹرز، اے ایف، ڈی پی اے)

’میرے شارلی ایبدو کا وجود ختم ہو گیا ہے‘