1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسلام مخالف کارٹون مقابلہ: ’نفرت اور عدم برداشت بڑھے گی‘

29 اگست 2018

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ڈچ ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے ہالینڈ میں اسلام مخالف کارٹون مقابلے کے انعقاد کے منصوبے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نفرت اور عدم برداشت کو فروغ ملے گا۔

https://p.dw.com/p/33xfs
Niederlande Mark Rutte und Geert Wilders in Den Haag
تصویر: picture-alliance/AP Photo/P. Nijhuis

ڈچ قدامت پسند سیاستدان گیئرٹ ولڈرز نے رواں برس کے اواخر میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کا ایک مقابلہ کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ڈچ ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر کی گئی گفتگو میں کہا ہے کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام آباد حکومت اس معاملے پر کئی دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ بھی بات چیت کرے گی۔ قریشی کا کہنا تھا، ’’ہم اس مسئلے کو کئی سطحوں پر سامنے لا رہے ہیں۔ ہم نے اقوام متحدہ سے بھی رابطہ کیا ہے اور یورپی یونین سے بھی۔‘‘

UN Pakistan Außenminister Shah Mahmood Qureshi zu Hilfe aus Indien
تصویر: AP

ہالینڈ کے وزیر خارجہ سٹیف بلوک کی خاتون ترجمان نے بلوک اور قریشی کے مابین ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ ڈچ وزیر خارجہ نے اپنی پاکستانی ہم منصب پر واضح کیا ہے کہ ڈچ حکومت نے ولڈرز کے اس اقدام کی حمایت نہیں کی ہے۔

گزشتہ ہفتے جمعے کے روز ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رٹے نے بھی اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ولڈرز اپنے اس عمل کے ذریعے ’کون سا مثبت مقصد‘ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم رٹے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ولڈرز ہالینڈ میں رائے کے اظہار کی آزادی کا اپنا حق استعمال کر رہے ہیں۔

ش ح / ع ا /  نیوز ایجنسیاں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید