1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسپين ميں غير قانونی داخلے کی کوشش، جہاز ہی اتروا ليا

6 نومبر 2021

مراکش سے ترکی جانے والی ايک پرواز کو ايک طبی ايمرجنسی کی بنياد پر ہسپانوی جزيرے مايورکا کے ہوائی اڈے پر ميں اتروا ليا گيا۔ ابتدائی تفتيش کے بعد يہ معاملہ غير قانونی طور پر اسپين ميں داخلے کی کوشش دکھائی ديتا ہے۔

https://p.dw.com/p/42fOl
Spanien Flughafen Palma de Mallorca
تصویر: Andreas Arnold/dpa/picture-alliance

ہسپانوی جزيرے پالما مايورکا کے ہوائی اڈے پر ہفتہ چھ نومبر کو ايک عجيب و غريب واقعہ اس وقت پيش آيا، جب ايک طبی ايمرجنسی کی وجہ سے ايک پرواز نے ہنگامی بنيادوں پر لينڈنگ کی۔ مذکورہ طيارہ مراکش کے شہر دار البیضا سے ترک شہر استنبول کی جانب گامزن تھا۔ ايئر عربيہ موروک کے اس طيارے پر ايک مسافر نے طبيعت خراب ہونے کا کہا، جس پر طيارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔

جرمنی کی روزگار کی منڈی کو سالانہ چار لاکھ تارکین وطن درکار

جرمن امیگریشن سینٹر: ہجرت کی رنگ برنگی کہانیاں

یورپ کی طرف ہجرت میں ایک بار پھر تیزی، روٹ تبدیل

پالما، مایورکا کا رقبہ 208.63 مربع کلومیٹر ہے اور اس کی مجموعی آبادی 401,270 افراد پر مشتمل ہے اور 13 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔ يہ جزيرہ سياحت کے ليے بے انتہا مقبول ہے اور يہ ہی وجہ ہے کہ اس کا ہوائی اڈا ملک کے مصروف ترين ہوائی اڈوں ميں سے ايک ہے۔

مقامی پوليس نے بتايا کہ جس وقت لينڈنگ کے بعد طيارے سے بيمار مسافر کو منتقل کيا جا رہا تھا، اس وقت تقريباً بيس ديگر مسافروں نے طيارے سے نکل کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پوليس نے بعد ازاں دو افراد کو گرفتار کر ليا۔ تفتيش کار اب اس واقعے کی بالکل ہی مختلف سمت ميں تفتيش کر رہے ہيں۔ انہيں شبہ ہے کہ طبيعت ناساز ہونے کا صرف بہانہ تھا تاکہ چند لوگ غير قانونی طور پر اسپين ميں داخل ہو سکيں۔

جس مسافر نے طبيعت خراب ہونے کا کہا تھا، اسے ہسپتال لے جايا گيا اور ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مکمل طور پر صحت مند بتايا۔ حکام نے مذکورہ شخص کو غير قانونی مہاجرت کے الزامات کے تحت گرفتار کر ليا ہے۔ ايک اور مسافر جو مبينہ طور پر بيمار مسافر کے ساتھ ہسپتال گيا تھا، فرار ہونے ميں کامياب رہا ور حکام کو اس کی تلاش ہے۔

اس واقعے کے بعد مايورکا کے ايئر پورٹ پر کچھ دير کے ليے سرگرمياں معطل رہيں۔ تيرہ پروازوں کو لينڈنگ کے ليے کہيں اور منتقل کر ديا گيا جب کہ سولہ پروازيں، جنہيں مايورکا سے اڑنا تھا، کافی تاخير کا شکار ہو گئيں۔ ايئر پورٹ جمعے اور ہفتے کی درميانی شب دوبارہ فعال ہو گيا۔

موسمیاتی تبدیلیاں: ہزاروں پاکستانی ہجرت پر مجبور

ع س / ع ت (اے ایف پی)