1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغان فوجیوں کی ہلاکت، میرکل کا کرزئی کوفون

4 اپریل 2010

افغانستان میں ایک واقعے میں جرمن فوجیوں کے ہاتھوں چھ افغان فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے افغان صدر حامد کرزئی سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا۔

https://p.dw.com/p/Mmor
تصویر: AP

برلن میں ایک حکومتی ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے AP کو بتایا کہ افغان صدر نے انگیلا میرکل کا فون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور جمعے کےروزطالبان سے جھڑپ میں تین جرمن فوجیوں کی ہلاکت پر ہمدردی ظاہر کی۔

جرمن وزیردفاع کارل تھیورڈو سو گوٹن بیرگ نے بھی غلط فہمی کی بنیاد پر جرمن فوجیوں کی افغان فوجیوں پر فائرنگ کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ جمعہ کو بارودی سرنگوں کی صفائی میں مصروف جرمن فوجی اہلکاروں پر طالبان کی جانب سے حملے کے بعد بہت دیر تک اطراف میں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا، اس واقعے میں تین جرمن فوجی ہلاک جبکہ آٹھ شدید زخمی ہوئے۔ اسی اثناء میں جرمن فوجیوں کی جانب سے جائے وقوعہ کی طرف جاتی ہوئی کاروں کو روکا گیا اور ڈرائیورز کی جانب سے روکنے کے اشارے کو نظر انداز کرنے پر فوجیوں نے کاروں پر فائرنگ کی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کاریں افغان فوجیوں کے زیراستعمال تھی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : کشورمصطفیٰ