1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان، ’امن کا راستہ کانٹوں سے بھرا ہے‘

4 فروری 2019

امریکی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد چاہتے ہیں کہ جلد از جلد کوئی ایسا معاہدہ طے پا جائے، جو افغانستان سے امریکی دستوں کے انخلاء کو ممکن بنائے۔ تاہم کسی امن معاہدے تک پہنچنے کا راستہ رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/3Cfrl
Afghanistan Zalmay Khalilzad in Kabul
تصویر: picture-alliance/AA/Afghan Presidency Press Office

گزشتہ کئی برسوں سے امریکا زور دیتا آیا ہے کہ کابل حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات ہونا چاہییں۔ خلیل زاد نے ستمبر میں یہ منصب سنبھالنے کے فوری بعد ہی طالبان عسکریت پسندوں سے رابطے شروع کر دیے تھے۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس جنگ پر اٹھنے والے اخراجات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

ساتھ ہی ایسی رپورٹیں بھی سامنے آ چکی ہیں کہ امریکا رواں برس موسم گرما میں افغانستان میں موجود اپنے دستوں کی تعداد میں نصف تک کی کمی کر دے گا۔ اس صورتحال سے یہ احساس ہوتا ہے کہ زلمے خلیل زاد کو اپنے مشن کو فوری مکمل کرنا ہو گا، یعنی انہیں جلدی ہی کسی امن معاہدے تک پہنچا ہو گا۔

Katar Taliban Büro in Doha
تصویر: picture-alliance/AP Photo/O. Faisal

طالبان نے افغانستان پر 1996ء سے 2001ء تک حکومت کی۔ انہوں نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی میزبانی بھی کی تھی۔ اتحادی افواج کی جانب سے افغانستان پر حملے کی ایک بڑی وجہ بن لادن کو گرفتار کرنا اور دہشت گردی کا خاتمہ تھا۔  افغانستان میں گزشتہ سترہ برسوں سے امریکی فوجی تعینات ہیں، جن کی تعداد تقریباً پندرہ ہزار بنتی ہے۔

امریکا متعدد مرتبہ باور کرا چکا ہے کہ وہ افغان سربراہی میں امن عمل چاہتا ہے۔ تاہم آج کل خلیل زاد اور طالبان کی سیاسی قیادت کی بات چیت میں چند سابق جنگجو کمانڈر بھی شامل ہیں۔ یہ بات چیت قطر میں ہو رہی ہے۔ اس دوران خلیل زاد پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔  اس کے علاوہ چین، بھارت اور روس بھی خطے کو مستحکم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ یہ ممالک دراصل اس خطے میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کرنا ہے۔

خلیل زاد کے بقول امریکا چاہتا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق، قانون کا احترام اور آزادی اظہار کی پاسداری کی جائے تاہم ان کے بقول اپنے حقوق کے لیے بات چیت افغان باشندوں کو خود کرنا ہو گی۔

بلند حوصلہ افغان فوجی خواتین