1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان، دو لاپتہ جرمن باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق

7 ستمبر 2011

جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹرویلے نے افغانستان میں چند روز قبل اغوا ہونے والے جرمن باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ دونوں جرمن شہری افغانستان میں تعمیر نو کی سرگرمیوں کے سلسلے میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

https://p.dw.com/p/12UFM
تصویر: picture-alliance/dpa

منگل کی شام جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹرویلے نے برلن میں اپنے بیان میں کہا کہ افغان صوبے پروان میں چند روز قبل لاپتہ ہو جانے والے جرمن باشندے ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل افغان حکام نے افراد کی لاشیں برآمد کی تھیں  اور کہا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ لاپتہ ہونے والے جرمن باشندوں کی نعشیں ہیں۔

جرمن وزیرخارجہ نے بھی یہ دو نعشیں ملنے کی تصدیق کی تھی، تاہم یہ تصدیق نہیں کی تھی کہ آیا یہ واقعی لاپتہ ہو جانے والے جرمن باشندوں کی نعشیں ہیں۔

افغانستان میں امدادی سرگرمیوں پر متعین یہ جرمن باشندے افغان صوبے پروان میں کوہ پیمائی کے لیے گئے تھے، تاہم انہیں غالبا اغواﹰ کر لیا گیا۔

منگل کی شام ویسٹرویلے نے کہا ،’یہ بات اب تقریباﹰ مصدقہ ہے کہ لاپتہ ہو جانے والے دونوں جرمن باشندے ہلاک کر  دیے گئے ہیں۔‘

NO FLASH Afghanistan vermisste Deutsche 5.9.2011
لاپتہ جرمن باشندوں کے تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کہا گیا تھاتصویر: picture-alliance/dpa

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حتمی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ ویسٹرویلے نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔

واضح رہے کہ جرمنی کے دو امدادی کارکن اگست کی 19 تاریخ کو افغان صوبے پروان میں لاپتہ ہو گئے تھے، جبکہ پیر کے روز دو افراد کی لاشیں کابل کے شمال میں پہاڑی علاقے سے ملی تھیں۔

رپورٹ: عاطف توقیر

ادارت: امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں