1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان: سفیر واپس پاکستان بھیجنے کا اعلان

29 مارچ 2019

پاکستان میں تعینات افغان سفیر جلد ہی اسلام آباد واپس لوٹ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ افغان وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد پیدا ہونے والا تنازعہ حل ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3Frjz
Kombobild Flaggen Afghanistan Pakistan
تصویر: Getty Images

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان صبغت اللہ احمدی کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی وضاحت کے بعد سفارتی تنازعہ ختم ہو گیا ہے اور اس کے بعد سفیر عاطف مشعل کو واپس اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عمران خان نے پیر 25 مارچ کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کیوں کہ افغان طالبان افغانستان کی موجودہ حکومت کے ساتھ بات چیت نہیں کرنا چاہتے لہٰذا افغانستان میں ایک عبوری حکومت کا قیام امریکا اور طالبان کے درمیان مذکراتی عمل کو مؤثر بنا دے گا۔

Ghani Zeremonie zur Verkündung des neuen Kabinetts 20.01.2015 Kabul
تصویر: Reuters/O. Sobhani

کابل حکومت نے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ عمران خان نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کی ہے۔ اس کے ایک روز بعد ہی احتجاجاً سفیر عاطف مشعل کو صلاح و مشورے کے لیے اسلام آباد سے کابل واپس بُلا لیا گیا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے بدھ 27 مارچ کو تاہم  وزیر اعظم خان کے بیان کے حوالے سے کہا گیا، ’’وزیر اعظم نے پاکستان کے طرز کی ایک ایسی عبوری حکومت کا ذکر کیا تھا جس کی موجودگی میں انتخابات کرائے جاتے ہیں۔ اس بیان کو ہر گز افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہ سمجھا جائے۔‘‘

افغان صدر اشرف غنی کی مدت صدارت رواں برس مئی میں ختم ہو رہی ہے۔ تاہم انتخابات کے لیے اعلان شدہ تاریخ کو دو مرتبہ ملتوی کیا جا چکا ہے۔ اب انتخابات کے لیے 28 ستمبر کا تاریخ مختص کی گئی ہے۔

افغانستان میں پولنگ کا عمل انتظامی اور سکیورٹی مسائل کا شکار

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں