1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی الیکشن: کامیاب ٹرانس جینڈر امیدوار

5 نومبر 2020

امریکا میں صدارتی انتخابات میں بظاہر کامیاب ہونے والے ٹرانس جینڈر امیدواروں کی تعداد دس سے زیادہ نہیں ہے۔ سن 2020 میں ایک ریاست کی سینیٹ اور سیاہ فام ہم جنس پسند امیدوار کانگریس کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3kv1Y
US Wahl 2020 Sarah McBride
تصویر: Jason Minto/AP Photo/picture alliance

سن 2020 کے انتخابات میں مجموعی طور پر پانچ ٹرانس جینڈرامیدواروں کو کانگریس کی رکنیت ملی ہے اور ایک ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ ان منتخب ہونے والوں میں ایک خاتوں کا تعلق جورجیا سے ہے، جنہون نے انتہائی دائیں بازو کی حامی ایک مبینہ تنظیم کیو اینن (QAnon) کی حمایت ٹی وی چینل فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کی تھی۔

ٹرانس جینڈر امیدوار

امریکی ریاست ورمونٹ کی ٹیلر اسمال کا تعلق مقامی ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ وہ ویل نیس ڈاریکٹر ہیں۔ وہ اس ریاست کی پہلی ایسی سیاستدان ہیں جنہیں عوام نے منتخب کر کے کانگریس کے ایوانِ نمائندگان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے کوئی تاریخی گھڑی نہیں بلکہ ان کی کمیونٹی کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ اسی طرح ریاست کینساس کی اسٹیفنی بائیرز بھی ریاستی اسمبلی کی پہلی ٹرانس جینڈر رکن منتخب ہوئی ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمیونٹی اور دوسرے ساتھیوں نے کینساس میں تاریخ رقم کر دی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میں معاملات پر فوکس رکھا تھا۔

ہم جنس پسند امیدوار

ایسے امیدواروں میں نیو یارک سٹی کے سابق کونسلر رچی ٹوریز ہیں۔ وہ نیو یارک سٹی کونسل کے منتخب ہونے والے کم عمر ترین امیدوار تھے۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹٰی سے ہے۔ انہیں کامیابی شہر کے پندرہویں ضلع (15th District) سے ملی ہے۔ ایک اور ڈیمو کریٹ ہم جنس پسند امیدوار مونڈیئر جونز کو نیو یارک سٹی کے سترہویں ڈسٹرکٹ سے کامیابی ملی ہے۔

نارتھ کیرولینا سے منتخب ہونے والے میڈیسن کاتھرن کو امریکی کانگریس کا سب سے کم عمر رکن بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ وہ صرف پچیس برس کے ہیں۔ ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے۔ ان پر بھی مبینہ طور نسلی تعصب اور جنسی استحصال کے الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔

خواتین ہم جنس پسند امیدوار

سارا میک برائڈ کو عوام نے اپنی ووٹوں سے امریکی ریاست ڈیلاویر کے صوبائی سینیٹ کی رکن منتخب کیا ہے۔ وہ ریاستی سینیٹ کی پہلی ٹرانس جینڈر رکن ہیں۔ وہ اپنے منصب کا حلف جنوری سن 2021 میں اٹھائیں گی۔ وہ جولائی سن 2016 میں منعقدہ ڈیموکریٹک نیشنل کنوینشن کی ایک مقررہ بھی تھیں۔ وہ جنسی مساوات کی حامی ہیں اور اس موضوع پر ایک کتاب بھی تحریر کر چکی ہیں۔

امریکی انتخابات: وائٹ ہاؤس کے لیے بائیڈن کی بڑی چھلانگ

اکثریت نہ ملی تو صدر کا انتخاب کیسے ہو گا؟

جورجیا سے منتب ہونے والی میریجوری ٹیلر گرین کی تعریف صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کر چکے ہیں۔ ٹرمپ نے میریجوری کو ریپبلکن پارٹی کا ایک اسٹار قرار دیا ہے۔ وہ بھی ایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ انہیں متعصبانہ بیانات دینے پر نیشنل سکروٹنی کا بھی سامنا رہا تھا۔ رواں برس کے الیکشن میں ریپبلکن پارٹی نے محتاط اندازوں کے مطابق ایک درجن یا اس سے زائد ٹرانس جینڈر اور ہم جنس پسند امیدوار مقابلے کے لیے میدان میں اترے تھے۔

ع ح، ب ج

رپورٹ سورسز: گارڈین، گلوبل نیوز، ہارپر بازار