1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امن کا عالمی دن، پاکستان اور بھارت میں جنگ کی باتیں

بینش جاوید21 ستمبر 2016

آج دنیا بھر میں امن کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور بھارت سے یہ آوازیں اٹھیں کہ امن کی کیا بات کریں جب دونوں ممالک آج کے دور میں بھی جنگ اور ایک دوسرے پر حملہ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/1K686
Indien Kaschmir Indische Paramilitärs
تصویر: picture-alliance/AP Photo/D. Yasin

پاکستانی اور بھارتی سوشل میڈیا پر بھی ہیش ٹیگ ’انٹرنیشنل پیس ڈے‘ ٹرینڈ کرتا رہا۔ اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے کئی دلچسپ ٹوئٹس اور فیس بک پوسٹس پڑھنے کو ملیں۔ پاکستانی محقق اور تجزیہ کار عابد سلہیری نے ٹوئٹ میں لکھا،’’ یہ انتہائی بدقسمتی ہے کہ دنیا امن کا دن منا رہی ہے اور ہم پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ سے خوف ذدہ ہیں۔ ہم غربت، بھوک اور قدرتی آفات کے نقصانات کا مل کر مقابلہ کیوں نہیں کر سکتے؟‘‘

سعاد قریشی نے ٹوئٹ میں لکھا،’’پاکستان اور بھارت دونوں کو امن چاہیے، جنگ ہم سب کے لیے نقصان دہ ہے۔‘‘

بھارت کی ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا،’’یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ امن کے دن پاکستان اور بھارت جنگ کی تیاریاں کر رہے ہیں اور خود کو ذمہ دار ممالک کہتے ہیں۔‘‘

پلوشہ عباس نے لکھا،’’پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات خطے کی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔‘‘

صابر علی خان نے ٹوئٹ میں لکھا،’’ ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ نہیں چاہیے، ہمیں امن چاہیے، ہمیں ترقی چاہیے۔‘‘

سوشل میڈیا پر جنگ کے خلاف تو بہت سی ٹوئٹس کی گئیں لیکن دونوں ممالک میں ایسے افراد بھی تھے جنہوں نے ایک دوسرے ملک کے خلاف جارحانہ جذبات کا اظہار کیا۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید