جرمنی میں 12.5 ملین شہری غریب تصور ہوتے ہیں یعنی اُن کی آمدنی اتنی کم ہے کہ وہ سماجی زندگی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ گزشتہ دَس برسوں میں غریب پنشن یافتہ بزرگوں کی تعداد میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جرمنی بھر میں مفت خوراک فراہم کرنے والے مراکز سے بھی اب اس طرح کے بزرگ زیادہ سے زیادہ استفادہ کر رہے ہیں۔