1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
آفاتایشیا

انڈونیشیا کا جزیرہ سوماترا ایک بار پھر زلزلے کی زد میں

25 فروری 2022

انڈونیشیا کے جزیرے سوماترا میں 6.2 شدت کے زلزلے سے اب تک چند افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے بہت سی رہائشی عمارتوں کے تباہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

https://p.dw.com/p/47a1U
Sumatra | Indonesien |  Erdbeben in Pasaman Barat
تصویر: Uncredited/Xinhua/imago images

جمعہ 25 فروری کو انڈونیشیا کے جزیرہ سوماترا کے مغربی ساحل کے آس پاس تقریبا 6.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ ملک کی قومی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سربراہ سہاریانتو نے میڈیا کو بتایا، "ابھی تک ہمارے پاس یہی اطلاع ہے کہ اس میں دو افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔"

زلزلے سے کئی مکانات اور بہت سی دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے جو تصاویر جاری کی ہیں، ان میں مغربی پسمان ضلع میں منہدم مکانات اور ایک اسکول کی اس تباہ شدہ عمارت کو دیکھا جا سکتا ہے، جس کی چھت گر گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ زلزلے کے سبب زمین کھسکنے کے بھی واقعات پیش آئے ہیں جس کی وجہ سے مغربی پسمان ضلع میں بہت سے مکانات مٹی کے تودوں کے نیچے دب گئے۔

سونامی کی وارننگ نہیں جاری کی گئی

ارضیات سے متعلق امریکی ادارے 'جیولوجیکل سروے' () کا کہنا ہے کہ طاقت ور تاہم کم گہرائی کا یہ زلزلہ جزیرے کے شمال حصے سے 12 کلومیٹر کی گہرائی میں ٹکرایا۔ جزیرہ سوماترا ماضی میں بھی کئی بار زلزلوں سے متاثر ہو چکا ہے۔ 

Sumatra | Indonesien |  Erdbeben in Pasaman Barat
تصویر: Uncredited/Xinhua/imago images

مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ یہ زلزلہ قدر کم شدت والے اس زلزلے کے چند منٹ بعد ہی آیا جس کی شدت یو ایس جی ایس نے پانچ اعشاریہ صفر درج کی تھی۔ زلزلے کے جھٹکے مغربی صوبے سوماترا کے قریبی شہروں پاڈانگ اور ریاؤ صوبے کے پیکن بارو شہر میں بھی محسوس کیے گئے۔ ملائیشیا اور سنگاپور تک بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سنگاپور میں پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "سنگاپور کے کچھ حصوں میں زمینی جھٹکے صبح کے مقامی وقت کے مطابق پونے دس بجے محسوس کیے گئے۔" پولیس اور ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ انہیں "عوام کی جانب ان جھٹکوں کی اطلاع دینے والی متعدد کالیں بھی موصول ہوئیں۔"

ملائیشیا کے محکمہ موسمیات نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اس جزیرہ نما کی مغربی ریاستوں میں لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔ محکمے نے اپنے ایک بیان میں کہا، "مغربی جزیرہ نما علاقوں میں، خاص طور پر سیلنگور، پیراک، نیگیری سمبیلان، ملاکا اور جوہر میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔"

ص ز/   (اے ایف پی، ڈی پی اے، اے پی، روئٹرز)

یورپ میں پلوں کو زلزلوں سے بچانے کی کوشش

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں