1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگیلا میرکل پر نئی ڈاکومینٹری فلم

16 اپریل 2020

اس فلم میں پانچ برس پہلے یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران کے دوران جرمن چانسلر کے غیرمعمولی سیاسی کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3azYy
Deutschland Corona-Pandemie | Merkel
تصویر: Reuters/M. Schreiber

کورونا وائرس دنیا بھر میں حکومتوں اور سیاسی رہنماؤں کے لیے پریشان کن ثابت ہو رہا ہے۔ ایسے میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو ایک مرتبہ پھر ان کے بروقت اقدامات کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے، کہ جس کے باعث  جرمنی میں صورت حال قدرے کنٹرول میں ہے۔

پانچ برس قبل سن 2015 میں چانسلر میرکل اور ان کی مخلوط حکومت کو براعظم یورپ میں ایک اور سنگین چیلنج کا سامنا تھا۔ تب جنگ زدہ ملک شام سے جان بچا کر نکلنے والے لوگ یورپ کا رخ کر رہے تھے، جن  کی تعداد لاکھوں میں تھی۔

ان مہاجرین کے لیے یورپ کے کئی ملکوں نے اپنے دروازے بند کردیے تھے۔ ایسے میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل ہمت اور حوصلے کی مثال بن کر ابھریں۔ انہوں نے ان خاندانوں کے لیے پناہ کے دروازے کھول دیے اور ' ہم یہ کر سکتے ہیں‘ (We can do it) کا نعرہ لگایا، جو ان کے حمایتوں میں خاصا مقبول ہوا۔

 اس اقدام سے جرمنی اور چانسلر مرکل کے عالمی وقار میں زبردست اضافہ ہوا۔ لیکن ساتھ ہی انہیں داخلی سیاست میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اسلام مخالف کٹر دائیں بازو کی جماعتوں نے ان کے خلاف محاذ سیاسی محاذ کھڑا کر دیا، جس کی قیمت وہ آج تک چکا رہی ہیں۔

رابن الیگزانڈر نے بطور صحافی ان دنوں جرمن چانسلر کے ملکی اور غیر ملکی دوروں کی کوریج کی۔ انہوں نے انگیلا میرکل کو قریب سے دیکھا۔ اپنے تجربے اور مشاہدے کی پس پردہ تفصیل انہوں نے سن 2017 میں اپنی جرمن زبان میں کتاب 'دی گیٹریبینن‘ یا انگریزی میں 'دی ڈریون وَنز‘ میں شائع کی۔

اس کتاب کو اچھی پذیرائی ملی کیونکہ اس میں سیاسی حالات و واقعات  کو انتہائی محنت اور جانفشانی سے اکھٹا کرکے بیان کیا گیا تھا۔

پھر پچھلے سال سن 2019 میں جرمن فلمی صنعت کے معروف ہدایتکار اشٹیفان واگنر نے اس کتاب پر مبنی ایک ڈاکومنٹری ڈرامہ بنا ڈالا۔ اس میں اداکاروں نے عصری دور کے کردار ادا کیے۔ ہدایتکار واگنر کے  مطابق ایسا کرنے سے سیاست اور معاشرت کے درمیان ربط استوار کرنا تھا تاکہ حقائق بیان کرتے وقت جذبات کو محسوس اور سمجھا جا سکے۔

اس فلم کو مکمل کرنے میں جہاں حقیقت نگاری سے کام لیا گیا وہاں چند غیر حقیقی مناظر ایسے بھی ڈالے گئے جو فلم کی ضرورت تھے۔ زیادہ تر ایسے مناظر چانسلر میرکل کے گرد گھومتے ہیں۔ فلم میں نیوز براڈ کاسٹرز کو خبریں پڑھتے دکھانے کے علاوہ مہاجرین کی جرمنی کی جانب آمد کے اصلی منظر بھی شامل ہیں۔

’انگیلا میرکل بدعنوانی کے اثر سے پاک ہیں‘

مصنف: فیلیپ ذیڈکے (ع ح ، ش ج)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید