1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اوباما ، زرداری ملاقات آج ہو گی

14 جنوری 2011

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما امریکہ کے دورے پر آئے ہوئے اپنے پاکستانی ہم منصب آصف علی زرداری سے آج ملاقات کریں گے، یہ ملاقات رچرڈ ہالبروک کے تدفین کے بعد منعقد کی جائے گی۔

https://p.dw.com/p/zxGe
تصویر: Abdul Sabooh

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبس نے بتایا ہے کہ دونوں صدور اپنی ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی اصلاحات، جمہوریت اورانسداد دہشت گردی کے لئے کی جا رہی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان میں دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ زرداری بدھ کی رات امریکہ کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

وزرات خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری اپنے دورہ امریکہ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے سابق خصوصی مندوب رچرڈ ہالبروک کی تدفین میں شریک ہوں گے۔ اس بیان میں تاہم یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ زرداری اوراوباما کی ملاقات ہونی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا تھا کہ زرداری جمعہ کو ہالبروک کی آخری رسومات میں شریک ہونے کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کریں گے۔

Barack Obama / USA
امریکی صدر باراک اوباماتصویر: AP

عبدالباسط کے بقول،’صدر پاکستان بدھ کی رات امریکہ کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ وہ رچرڈ ہالبروک کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے، جو جمعہ کو منعقد کی جا رہی ہیں۔ اس کے بعد وہ کئی اہم اعلیٰ امریکی اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔‘

پاکستانی صدر آصف علی زرداری ایسے وقت میں امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں جب ان کی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی شدید دباؤ میں ہے۔ بدھ کے دن امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں بھی بائیڈن نے کہا تھا کہ پاکستان طالبان باغیوں کے خلاف اپنی عسکری کارراوئیوں میں تیزی لائے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید