1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اوپرا چائے: اسٹاربکس کا نیا گرم مشروب

عابد حسین21 مارچ 2014

امریکا کے گرما گرم کافی پیش کرنے والا برانڈ اسٹار بکس میں اگلے ماہ اسٹیج شو کی میزبان اوپرا وِنفرائی کے نام پر اوپرا چائے کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اسٹار بکس کے حصص رکھنے والوں کو اوپرا شو میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔

https://p.dw.com/p/1BTaI
اوپرا وِنفرائیتصویر: AP

اسٹار بکس کے کافی ہاؤسز میں اپریل کی انتیس تاریخ سے امریکا کے تاریخ ساز اسٹیج شو کی میزبان اوپرا وِنفرائی کے نام رکھی گئی خصوصی اوپرا چائے کی فروخت کو عام کیا جا رہا ہے۔ اس چائے کے لیے خصوصی اشتہاری مہم شروع کر دی گئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اوپرا وِنفرائی کے شو میں اسٹار بکس کے حصص رکھنے والوں کو دی جانے والی دعوت بھی اِسی اشتہاری مہم کا حصہ ہے۔ اوپرا چائے اسٹار بکس کے علاوہ ایک کم مقبول اور چھوٹے سطح کے کیفے ہاؤسز ٹی وانا میں بھی دستیاب ہو گی۔

مبصرین نے اسٹار بکس کارپوریشن کی اوپرا چائے یپش کرنے کے پلان کو ایک کھلبلی مچا دینے والا منصوبہ قرار دیا ہے۔ امریکا کے علاوہ دوسرے براعظموں یورپ، ایشیا، افریقہ، آسٹریلیا اور شمالی امریکا کے کئی ملکوں میں اسٹاربکس کی مقبولیت بےپناہ ہے اور اِس کو خسارے کا قطعاً سامنا نہیں ہے لیکن سبھی مقامات پر مسابقت کی فضا بہت سخت ہے۔کئی دوسرے فاسٹ فوڈز کے برانڈز نے بھی کافی مشروب کو سستے داموں پر متعارف کروا رکھا ہے اور اس وجہ سے اسٹاربکس کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Flash-Galerie Genies des Alltags Howard Schultz Starbucks Tasse
کئی ملکوں میں اسٹاربکس کی مقبولیت بےپناہ ہےتصویر: picture-alliance/dpa

اوپرا وِنفرائی شو میں اسٹار بکس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہووارڈ شُلز (Howard Schultz) نے اپنے حصص رکھنے والوں پر واضح کیا کہ اسٹار بکس اب چائے کی عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچانے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔ شُلز گزشتہ کچھ ماہ سے اس عزم کا اظہار مسلسل کرتے چلے آئے ہیں کہ وہ عالمی سح پر چائے کو بھی کافی کی طرح ایک پسندیدہ گرم مشروب کے طور پر دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ شُلز کے مطابق کافی اور اسٹار بکس جس طرح لازم و ملزوم ہیں ایسے ہی اگلے چند مہینوں کے دوران اوپرا چائے اور اسٹاربکس کا نام بھی ایک ساتھ لیا جائے گا۔

اوپرا چائے کو متعارف کروانے کا خیال ہووارڈ شُلز کو اوپرا ونفرائی کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں ہونے والی میٹنگ کے دوران آیا۔ اِس ملاقات میں امریکی ٹیلی وژن کی مقبول شخصیت اوپرا وِنفرائی نے چائے کے ساتھ اپنے لگاؤ کو بھرپور انداز میں پیش کیا اور اسی گفتگو کے دوران شلز کو اسٹاربکس میں ایک نئے ذائقے والی چائے متعارف کروانے کا خیال اُبھرا۔ اب اگلے ماہ سے یہ چائے اسٹار بکس اور ٹی وانا کے ریستورانوں میں دستیاب ہو گی۔ اسٹار بکس کے چیف ایگزیکٹو ہووارڈ شُلز نے یہ بھی اعلان کیا کہ ٹی وانا کیفیز پر اوپرا چائے کی فروخت سے ایک مخصوص رقم سالانہ بنیادوں پر اوپرا ونفرائی لیڈرشپ اکیڈمی فاؤنڈیشن کو عطیہ کی جائے گی۔ اس مناسبت سے اسٹار بکس کارپوریشن کی جانب سے حتمی عطیہ کی جانے والی رقم کا حجم نہیں بیان کیا گیا ہے۔