ایران میں مساجد کو کھول دیا جائے گا
30 مئی 2020
ایران بھر میں مساجد کو عبادات کے لیے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، حالاں کہ ابھی کئی علاقوں میں کورونا وائرس کے پھلاؤ کی شرح خاصی بلند ہے۔
سرکاری ٹی وی چینل پر اپنے خطاب میں کہا کہ شاپنگ مالز جو شام چھ بجے تک کھولے جا رہے تھے، اب ان کے دورانیے میں بھی توسیع کیا جا رہی ہے۔ حالیہ کچھ دنوں میں ایرانی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں عائد کردہ لاک ڈاؤن میں پے در پے نرمی کی ہے۔
خامنہ ای اور ’مشرق وسطیٰ میں حتمی حل‘، تبصرہ
حسن روحانی نےکوئی حتمی تاریخ تو نہیں بتائی تاہم کہا کہ مساجد کے دروزے عوام کی روزمرہ کی عبادت کے لیے کھولے جا رہے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ سماجی دوری اور صحت کے ضوابط پر عمل کیا جائے۔
ایران میں حکام سماجی دوری اور دیگر ضوابط پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہیں، جن میں بغیر ماسک سفر کرنے والے افراد کو بسوں اور میٹرو ٹرین میں سفر سے روکنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔
کورونا وائرس کے انسداد کی حکومتی ٹاسک فورسز کے سربراہ علی رضا زالی نے سرکاری میڈیا پر بات چیت میں کہا کہ دارالحکومت تہران کی صورت حال اب بھی اطمینان بخش نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ سماجی دوری اور صحت کے ضوابط پر مزید سختی سے عمل کریں۔
جمعے کے روز تک ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چھیالیس ہزار تک ریکارڈ ہو چکی ہے جب کہ یہاں اس وبا کے نتیجے میں ہونے والی مجموعی ہلاکتیں سات ہزار چھ سے سنتالیس ہیں۔
ایرانی وزارت صحت کے ایک ترجمان نے جمعے کے روز کہا تھا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ملک کے پندرہ صوبوں میں کوئی ہلاکت نہیں دیکھی گئی جب کہ پانچ صوبوں میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ ایرانی وزارت صحت جنوب مغربی صوبے خوزیستان اور جنوب مشرقی صوبے بلوچستان کو 'ریڈ‘ قرار دے چکی ہے۔ ان دونوں صوبوں میں تاحال کورونا انفیکشنز کی شرح بہت زیادہ ہے۔
ع ت، ع ح (روئٹرز، اے ایف پی)