1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایران پر ’سخت ترین پابندیاں‘ عائد کر دیں گے، امریکا

22 مئی 2018

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دھمکی دی ہے کہ امریکا ایران کے خلاف تاریخ کی سخت ترین پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔ ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد پومپیو ایران کے بارے میں نئی امریکی پالیسی پر بات کر رہے تھے۔

https://p.dw.com/p/2y6Bs
Mike Pompeo US Außenminister
تصویر: picture-alliance/AP Photo/J. S. Applewhite

پیر 21 مئی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے تہران حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائے جن میں مشرق وُسطیٰ سے لے کر بحیرہ روم کے ساحلوں تک اُس کے بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی اثر و رسوخ کا خاتمہ شامل ہے۔

جوہری ہتھیاروں کے حامل ممالک دنیا کو دھمکا رہے ہیں، ایردوآن

ایرانی جوہری معاہدے اور تجارتی تنازعے پر یورپی رہنما متحد

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ اگر تہران نے اپنی ملٹری اور علاقائی پالیسیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں نہ کیں تو اسے تاریخ کی سخت ترین پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران میں موجود رہنماؤں کو امریکا کے اس معاملے میں سنجیدہ ہونے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

Iran - Hassan Rohani
دنیا آج یہ تسلیم نہیں کرتی کہ امریکا پوری دنیا یا ایران کے بارے میں فیصلے کرے، حسن روحانیتصویر: IRNA

دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے اس دھمکی کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا آج یہ تسلیم نہیں کرتی کہ امریکا پوری دنیا یا ایران کے بارے میں فیصلے کرے۔ حسن روحانی کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں امریکا کے حوالے سے کہا گیا ہے ’’تم کون ہوتے ہو، ایران اور دنیا کے بارے میں فیصلے کرنے والے؟‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے، ’’آج دنیا یہ تسلیم نہیں کرتی کہ امریکا دنیا کے بارے میں فیصلے کرے۔ ممالک اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں۔‘‘

یورپی شہری ایران کی جوہری ڈیل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں

ا ب ا / ع ا (اے ایف پی)