1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

این آر او کےبعد پاکستانی حکومت مسائل کا شکار

21 دسمبر 2009

پاکستانی حکومت این آر او کالعدم قرار دئے جانے کے بعد زبردست مسائل کا شکار دکھائی دیتی ہے۔

https://p.dw.com/p/LABH
راولپنڈی کی ایک عدالت نے پاکستان کے وزیر داخلہ رحمٰن ملک کو طلب کیاتصویر: AP

ملکی وزیر داخلہ رحمٰن ملک کو راولپنڈی کی ایک عدالت نے طلب کرلیا ہے تو دوسری جانب وزیر خارجہ مختار اعوان سمیت ایسے 253 اہم افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف این آر او کے تحت مقدمات ختم کئے گئے تھے۔

ان حالات میں حکومت پاکستان کیا لائحہ عمل اختیار کرسکتی ہے؟ اس حوالے سے پاکستان کے سینیئر صحافی شمیم الرحمٰن نے ڈوئچے ویلے سے بات چیت میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے یہ مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے کہ صدر سمیت وہ تمام عہدے دار اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں، جنہوں نے قومی مصالحتی حکم نامے سے استفادہ کیا ہے۔ شمیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ حکومتی عہدے دار ایسے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

رپورٹ: افسر اعوان