1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستانڈونیشیا

ایک دن میں مکمل ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا انتخابی عمل

11 فروری 2024

ان انتخابات کے ذریعے دنیا کی تیسری سب سے بڑی جمہوریت اور دنیا کے چوتھے سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈونیشیا میں عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4cBjP
انڈونیشیا کے صدارتی عہدے کے لیے تین امیدوار
تصویر: KPU

انڈویشی عوام ان انتخابات میں صدر اور نائب صدر کے لیے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ قانون ساز اسمبلی اور مقامی حکومتوں کے لیے عہدیدار چنے جائیں گے۔

انڈونیشیا کے انتخابات کے حوالے سے چند اہم نکات۔

*    صدارتی عہدے کے لیے تین امیدواروں کے نام پرابوو سوبیانتو، انیس بسویدان اور گینجر پرانوو ہیں۔

*    14 فروری کو ہونے والے ان انتخابات کے لیے کل 204.8 ملین انڈونیشی ووٹ دینے کے اہل ہیں۔

*    ان انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی پارٹیوں کی کُل تعداد 18 ہے۔

*    انتخابات میں حصہ لینے والے رجسٹرد امیدواروں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہے۔

*    انڈونیشیا میں ووٹ ڈالنے کے لیے 17 سال کا ہونا لازمی ہے۔

*    انتخابات میں پولنگ کا دورانیہ چھ گھنٹہ ہے۔

*    1.7 ملین انڈونیشی بیرون ملک سے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

*    انڈونیشیا کے جزیرے جاوا پر رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 115 ملین سے زائد ہے۔

*    ان انتخابات کے لیے ٹیلی وژن پر نشر کیے گئے چار صدارتی مباحثوں کے دوران ناظرین کی اوسط تعداد 94 ملین رہی۔

*    انڈونیشی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں نسشتوں کی تعداد 580 ہے۔

*    14 فروری کو ہونے والے انتخابات میں 56 ایسے امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں، جن پر بدعنوانی کے الزامات  ہیں۔

انڈونیشیا کی ہائی اسپیڈ ٹرین 'دی ووش'

م ق/ا ب ا (روئٹرز)