اے آر رحمان نے دو گریمی ایوارڈ جیت لئے
1 فروری 2010اتوار کو لاس اینجلس میں منعقدہ 52ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب میں اے آرحمان نے ایوارڈز موصول کرتے ہوئے جیوری اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
اے آر رحمان گریمی ایوارڈز کی دو کیٹیگریز کے لئے نامزد کئے گئے تھے اور انہوں نے دونوں ہی ایوراڈ جیتے۔
ایک ایواڈ انہیں سلم ڈاگ ملینئیر کے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک پر جبکہ ایک معرف گانے ’جے ہو‘ پر دیا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر مشہور ہونے والے گانے ’جے ہو‘ کے شاعر گلزار ہیں۔ اس گانے کو ملنے والے گریمی ایوارڈ کو اے آر رحمان، گلزار کے ساتھ بانٹیں گے۔
گریمی ایوارڈز کے ساتھ برطانوی فلمساز ڈینی بوئیل کی فلم سلم ڈاگ ملینئیر کے میوزک کو گزشتہ سال گولڈن گلوب ایوارڈز کے علاوہ دو آسکر انعامات سے بھی نوازا گیا تھا۔
چالیس سالہ رحمان پہلی مرتبہ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کئے گئے تھے۔ اس سے قبل معروف بھارتی موسیقاراورطبلہ نواز ذاکر حسین اور پنڈت روی شنکر بھی گریمی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔
رپورٹ: عاطف بلوچ
ادارت: ندیم گِل