1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

باب وولمر کی مشکوک موت

26 مارچ 2007

پاکستان کے سابق کوچ آنجہانی باب وولمر کے انتقال کے بعد اب تک یہ واضع نہیں ہو سکا ہے کہ ان کی پراسرار موت کی اصل وجہ کیا تھی؟ تحقیقات جاری۔

https://p.dw.com/p/DYMt
تصویر: AP

جمیکا پولیس باب وولمر کی موت کا معمّہ اب تک حل نہیں کر سکی ہے۔ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور حکومت کی طرف کئے جانے والے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی بے نتیجہ رہی۔جبکہ مزید ٹیسٹوں کے نتائج کا انتظار ہے۔ باب وولمر کی پراسرار ہلاکت نے کہانیوں کے ایک ایسے سلسلے کو آغاز کیا کہ جو تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔

جمیکا کے ایک مقامی ریڈیو اسٹیشن نے دعوی کیا ہے کہ باب وولمر کی موت ایک قتل ہے۔ جمیکا ریڈیو کے ایک رپورٹر روہن پاویل نے ذرائع کا نام لئے بغیر یہ خبر دی ہے کہ وولمر کی موت گلا گھونٹے سے واقع ہوئی ہے۔ کرکٹ کی انٹرنیٹ کی ایک ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق باب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ اپنے تجربات پر مبنی ایک کتاب لکھنا چاہتے تھے۔ اس کے لئے انہوں نے اس ویب سائٹ کے پاکستان ایڈیٹر عثمان سمیع الدین کی بحیثیت شریک مصنف خدمات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اپنے ارادے کی تکمیل کے لئے انہوں نے گزشتہ برس سمیع الدین کو ای میل کے ذریعے یہ پیشکش کی تھی۔ کرک انفو کے مطابق وولمر نے اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ انکی کتاب میںمیچ فکسنگ کا ذکر ہو گا۔

باب وولمر کیس میں ماہرین کا خیال ہے کہ تحقیقات مکمل ہو جانے کہ بعد ہی حقیقت معلوم ہو سکے گی یا یہ بھی ممکن ہے کہ مکمل سچ ہمیشہ کے لئے دب جائے اور لوگوں کے سامنے کبھی نہ آسکے۔