بافٹا ایوارڈز تقسیم کر دیے گئے
برٹش اکیڈیمی برائے فلم اور ٹیلی وژن آرٹس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب دو فروری سن 2020 کو لندن میں منعقد ہوئی۔ اس میں فلمی دنیا کی مشہور شخصیات نے خاص طور پر شرکت کی۔
بہترین ہدایتکار
گزشتہ برس پہلی عالمی جنگ کے پس منظر میں بننے والی فلم کے ہدایترکار سام مینڈز کو بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
سکارلٹ جوہانسن
مشہور اداکارہ سکارلٹ جوہانسن بھی لندن کے البرٹ وکٹر ہال میں منعقد ہونے والی بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں شریک تھیں۔
فلمی دنیا کے ستارے
بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں کئی نامور شخصیات شریک تھیں۔ ان میں جنوبی افریقی اداکارہ شارلیز تھیورن بھی نمایاں تھیں۔
شاہی جوڑا ایوارڈز کی تقریب میں
برطانوی شاہی خاندان کے ولی عہد پرنس چارلس کے بیٹے پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیتھرین بھی تقسیم ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں شریک ہوئے۔
بہترین اداکار
فل جوکر میں ٹائٹل کردار ادا کرنے والے یوکین فینکس کو شاندار اداکاری دکھانے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ جوکر سن 2019 کی کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔
بہرین اداکارہ
رینی زیلویگر کو فلم جوڈی میں ان کی پرفارمنس پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
رابرٹ ڈی نیرو
بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں فلمی دنیا کی اہم شخصیات میں سے ایک عالمی شہرت یافتہ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے بھی شرکت کی۔
بہترین ابھرتا فنکار
بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں بہترین ابھرتے فنکار کا ایوارڈ سیاہ فام برطانوی اداکار مائیکل وارڈ کو دیا گیا۔ یہ ایوارڈز عوامی رائے کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔
گلیمرس شخصیات کا مجمع
بافٹا ایوارڈز کی تقریب کو گلیمرس شخصیات کا ایک اجتماع قرار دیا گیا۔ اس تقریب میں شریک بھارتی نژاد ڈیزائنر ہیما پٹیل۔
انیس سترہ، بہترین فلم
ہدایت کار سام مینڈز کی فلم انیس سترہ (1917) کو بہترین فلم قرار دیا گیا۔ اس فلم سے وابستہ فنکاروں کا ایوارڈز کی تقریب کے بعد گروپ فوٹو
آسکر ایوارڈ
رواں برس اتوار نو فروری کو امریکی شہر لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔