برلینالے فلم فیسٹیول 2018
برلن فلم فیسٹیول یا برلینالے کا شمار یورپ کے اہم ترین فلمی میلوں میں ہوتا ہے۔ اس برس15 سے 25 فروری تک جاری رہنے والے فلمی میلے کے بارے میں چند اہم معلومات پر ڈالتے ہیں ایک نظر
میلے کے آغاز کی پہلی فلم:
رواں برس امریکی ڈائریکٹر ویس اینڈرسن کی پہلی اینیمیٹڈ فلم 'Isle of Dogs' سے برلینالے کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔
فلم کے ’اسٹار ڈائریکٹرز‘:
اس بڑے فلمی میلے میں جو ہدایت کار اپنی فلموں کے ذریعے شریک ہیں ان میں امریکا کے ویس انڈرسن سمیت معروف ہدایتکار Gus van Sant بھی ہیں جو اپنی فلم کی اس میلے میں ٹاپ پرائز کے لیے پُر عزم ہیں۔
مقابلے میں شامل جرمن:
اس برس جرمنی کے اشتراک سے دس فلمیں مقابلے میں شریک ہیں۔ ان میں معروف جرمن فلمساز کرسٹیان فیٹزولڈ، فلپ گریونگ اور اینا شیگرز شامل ہیں۔
دنیا کی غیر معمولی کہانیوں پر مبنی فلمیں:
اس برس فیسٹیول میں دنیا بھر سے غیر معمولی کہانیوں پر مبنی فلمیں برلن فلم فیسٹول میں شامل ہیں۔ رواں برس نہ صرف جرمنی، امریکا اور یورپی ممالک بلکہ لاطینی امریکا اور ایران کی جانب سے بھی فلم پیش کی جا رہی ہیں۔
جیوری میں شامل نامور افراد:
اس برس بین الاقوامی جیوری ممبر کی سربراہی جرمن ڈائریکٹر ٹام ٹیوک ویر کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ جیوری میں شامل فرنچ اداکارہ سیسیلے ڈے فرانس، امریکی پرڈیوسر اڈیل رومانسکی اور جاپانی کمپوزر ہیں۔
#MeToo:
گیارہ روز تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول میں جنسی استحصال کے حوالے سے فلمی صنعت میں ’طاقت و مرتبے کے ناجائز استعمال‘ کا موضوع متعدد مباحثوں کا عنوان رہے گا۔
ریڈ کارپٹ پر ستارے
اس برس میلے کے ڈریس کوڈ کے لیے سیاہ رنگ کا انتخاب کیا گیا۔ اور اکثر فلمی ستارے دلکش سیاہ ملبوسات میں نظر آرہے ہیں۔
فورم سیکشن:
عام طور پر اس سیکشن کے لیے دنیا بھر سے ایسے ہدایت کاروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جنہیں عموما جرمنی میں نہیں پہچانا جاتا۔ ان میں رواں برس تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر شامل ہیں جو اس برس اپنی پانچویں فلم کی نمائش کریں گے۔
پینوراما سیکشن:
اس برس اس سیکشن میں کئی فلمیں دیکھائی جا رہی ہیں ۔ ان میں برازیلی ہم جنس پرست آئیکون لواننا میونس پر بنائی جانے والی فلم شائقین کے لیےخصوصی دلچسپی کی حامل ہو سکتی ہے۔
برلینالے میں شامل ٹیلنٹ
برلینالے ہمیشہ سے نوجوان اور نئے فلمسازوں کی ملاقات کا ایک زریعہ بنا ہے۔ اس برس بھی 81 مملک سے 250 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔