بلاگ واچ: طالبان سے متعلق ویڈیو کی تحقیقات
13 جنوری 2012اس ویڈیو میں چار افراد فوج کی وردی میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہ زمین پر پڑی تین لاشوں کی بے حرمتی کر رہے تھے اور اس بات سے آگاہ تھے کہ ان کی ویڈیو بن رہی ہے۔ پینٹاگون نے ابھی تک ویڈیو کی تصدیق نہیں کی لیکن ترجمان جان کربی کا کہنا ہے: ’’حالات سے قطعی نظر یہ انتہائی شرمناک ہے، اور وردی میں کسی کے لیے بھی ناقابل قبول ہے۔‘‘
اس واقعے کے بعد بہت سے لوگوں نے ٹویٹر پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ٹویٹر کے ایک صارف خوسے میگیل ساردو کا کہنا ہے: ’’یہ ایک ظالمانہ کارروائی ہے‘‘۔ ٹویٹر کے ایک اور صارف عمر منصور انصاری اس واقعے کی بنائی گئی ویڈیو کا ایک لنک پوسٹ کیا اور کہا کہ یہ ایک افسوسناک بات ہے۔
ٹویٹر صارفین کی اکثریت فکر مند ہے کہ اس ویڈیو کا سیاسی بات چیت پر اثر ہو سکتا ہے۔ ایک ممبر نے پھر ایک پوسٹ میں اپنے فالورز کو بتایا کہ خبروں کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ویڈیو مجوزہ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہو گی۔
کچھ لوگوں نے ٹویٹر پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ جیف نامی ایک شخص نے کہا کہ امریکی فوجیوں کا مردہ طالبان کی بے حرمتی کرنا ابو غریب کے واقعات سے بھی زیادو برا عمل ہے۔‘‘
ان بلاگز کی پوری تفصیل نیچے دیے گئے آن لائن لنکس کے ذریعے پڑھی جا سکتی ہے۔
رپورٹ: راحل بیگ
ادارت: ندیم گِل