1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بلوچستان میں ٹرک حادثہ، 17 زائرین ہلاک

11 اپریل 2024

اس حادثے میں 41 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق متاثرہ افراد عید کے موقع پر ایک مزار پر حاضری دینے جا رہے تھے۔

https://p.dw.com/p/4eeDp
پاکستانی صوبے بلوچستان کے ضلع حب میں گزشتہ رات بدھ کو ایک روڈ حادثے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے
پاکستانی صوبے بلوچستان کے ضلع حب میں گزشتہ رات بدھ کو ایک روڈ حادثے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئےتصویر: Emergency Service Rescue 112/AP Photo/picture alliance

پاکستانی صوبے بلوچستانکے ضلع حب میں گزشتہ رات بدھ کو ایک روڈ حادثے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ مسافر عید الفطر کے موقع پر ایک ٹرک میں ایک مزار پر حاضری دینے جا رہے تھے۔

اس حوالے سے حب کے ڈپٹی کمشنر منیر احمد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کے دوران 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی رات تقریباﹰ دس بجے پیش آیا۔

حادثے کی مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ پر ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک کھائی میں جا گرا۔ ان کے مطابق حادثہ پیش آتے ہی "ڈرائیور فوراﹰ بس سے باہر کود گیا اور محفوظ رہا"۔

حب کے مرکزی ہسپتال میں تعینات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شوکت جلبانی نے بھی 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے اکثر افراد کو علاج کے لیے کراچی بھیج دیا گیا ہے۔

م ا (اے ایف پی)