1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بن لادن پر فلم، حساس معلومات فراہم نہیں کرنی چاہییں

7 جنوری 2012

امریکی فوجی کمانڈوز نے ایک خفیہ آپریشن میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس کارروائی کو ہالی ووڈ ایک فلم کی شکل میں ترتیب دے رہا ہے۔ فی الحال اس بارے میں معلومات کی فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/13fjX
تصویر: 2009 Concorde Filmverleih GmbH

امریکی تفتیش کار اس وقت اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اوباما انتظامیہ ہالی ووڈ کے فلمسازوں کو اسامہ بن لادن آپریشن کے بارے میں کونسی معلومات فراہم کر رہی ہے۔ تفیتش کاروں کے مطابق یہ ایک انتہائی خفیہ کارروائی تھی اور اس بارے میں بہت سی معلومات کا ظاہرکرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے پیٹرکنگ نے اس بارے میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دریافت کیا ہے کہ 2 مئی کو پاکستان میں کیے جانے والے اس آپریشن کی کس قدر تفصیلات دی جا چکی ہیں۔ کنگ سلامتی کے قومی ادارے کے سربراہ بھی ہیں۔

اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع نے بتایا تھا کہ اس سلسلے میں فلمسازوں کو ان ہی کے دفتر کے اہلکار مطلع کریں گے۔ پیٹرکنگ نے گزشتہ برس امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی جانب سے لکھے گئے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ سی آئی اے فلمی صنعت سے رابطہ رکھنے اور معلومات کے تبادلے کے تناظر میں ایک حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

Oscarverleihung 2010 Kathryn Bigelow Beste Regie
اس فلم کی ڈائریکٹر کیتھرین بیگیلو ہیںتصویر: AP

پیٹر کنگ امریکی انتظامیہ کے سونی پکچرز اور بن لادن پر بننے والی فلم کی ڈائریکٹر کیتھرین بیگیلو کے ساتھ تعاون پر اپنی تشویش کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے گزشتہ برس اگست میں سی آئی اے اور پینٹاگون کے نام ایک خط میں تحریر کیا تھا کہ بیگیلو اور سونی پکچرز کو بن لادن آپریشن کے حوالے سے انتہائی اہم فائلوں تک رسائی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ معلومات منظر عام پر آنے کے بعد پاکستانی حکومت نے کچھ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان پر شبہ ہے کہ انہوں اسامہ بن لادن تک پہنچنے میں امریکہ کی مدد کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسی طرح اور مزید حساس معلومات ظاہر ہوئیں تو مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی فلم کی تیاری میں سی آئی اے اور پینٹاگون کی شمولیت ان اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو متاثر بھی کر سکتی ہے۔

کیتھرین اور مارک بول القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت سے متعلق اسکرپٹ پر بن لادن کی موت سے قبل ہی کام کرنا شروع کر چکے تھے۔ اب وہ بن لادن کی موت کے حوالے سے سامنے آنے والے نئے حقائق کو بھی استعمال کریں گے۔ بن لادن کی ہلاکت کے بعد یہ فلم اور بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ القاعدہ کے سربراہ اور دنیا کے سب سے مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کو دو مئی کو پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں امریکی افواج نے ایک غیر معمولی آپریشن کر کے ہلاک کیا تھا۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید