1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بچتی منصوبہ اطالوی حکومت کے لیے ایک خطرہ

29 جون 2011

اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی کا بچت پلان ان کی حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔ اٹلی کے بہت سے ماہرینِ اقتصادیات43 بلین یورو کے اس بچتی پروگرام کو یونان کے بحران کے تناظر میں نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/11lKC
اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی غیر معمولی دباؤ کا شکار ہیںتصویر: dapd

یہ برلسکونی کے لیے دو اہم سیاسی شکست کے بعد اب تک کا سب سے کٹھن امتحان ہوگا۔ اٹلی کی مخلوط حکومت میں بھی اس وقت اسی مسئلے کی وجہ سے گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

Umberto Bossi کی قیادت والی اٹلی کی سیاسی جماعتNorthern League حکومت کے بچتی منصوبے کی مخالفت کر رہی ہے۔ خاص طور سے لوکل گورنمنٹ اور پنشن کے فنڈز میں کمی کے منصوبے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

دریں اثناء گزشتہ روز اٹلی کے وزیر اقتصادیات Giulio Tremonti نے میڈیا کی اس خبر کی تردید کر دی کہ انہوں نے حکومت کو یہ دھمکی دی ہے کہ اگر اِس مجوزہ بچتی پلان میں کوئی تبدیلی لائی گئی تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ Tremonti کواٹلی میں ایک ایسے سیاست دان کی حیثیت سے نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، جس نے عالمی مالیاتی بحران کے دور میں اٹلی کو دانا اور ہوشمند مالیاتی پالیسی کے ذریعے کسی بڑے اقتصادی بحران سے بچایا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اطالوی وزیراعظم نے گزشتہ روز مخلوط حکومت میں شامل سیاست دانوں کے ساتھ اپنی نجی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پران کا بچتی پلان زیر بحث رہا۔ اس اجلاس سے قبل صحافیوں نے Northern League کے قائد Umberto Bossi سے یہ سوال کیا تھا کہ کیا موجودہ صورتحال میں برلسکونی کے بچتی پلان کے سبب حکومت کے گرنے کے امکانات ہیں؟ توBossi نے ہاں میں جواب دیا تھا۔

Greichenland im Streik
یونان کا اقتصادی بحران اور وہاں جاری عوامی احتجاج اور ہڑتالیں دیگر یورپی ممالک کے لیے بھی تشویش کا باعث بنی ہیںتصویر: AP

اٹلی کے بچتی پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ اس کی مدد سے 2014 ء تک بجٹ کے خسارے کا ازالہ ہو سکے۔ اطالوی وزارت اقتصادیات کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس بچتی پیکج کا حجم 43 بلین یورو ہے اور اس حوالے سے زیادہ تر بچت 2013 ء اور 2014 ء کے درمیان کی جائے گی۔ اٹلی کے اس متنازعہ بچتنی پروگرام سے سب سے زیادہ صحت کا شعبہ، مقامی کونسل اور وزارتوں کا بجٹ متاثر ہو گا۔

رپورٹ: کشور مصطفیٰ

ادارت: عدنان اسحاق

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں