بھارت میں چائلڈ میرج کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود وہاں ہر سال قریب 1.5 ملین بچیوں کی کم عمری میں شادیاں کر دی جاتی ہیں۔ جودھپور میں ویرنی انسٹیٹیوٹ میں ایسی نو عمر شادی شدہ لڑکیوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے تربیتی کورسز کروائے جاتے ہیں۔