1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر نظر

1 دسمبر 2009

بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور فائنل میچ بدھ کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/KmUY
گوتھم گھمبیرتصویر: AP

بھارت کو اس سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے جبکہ فائنل میچ جیت کر بھارتی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست آجائے گی۔ اس وقت جنوبی افریقہ پہلی جبکہ سری لنکا دوسری پوزیشن پر ہے۔

فائنل ٹیسٹ میں بھارت کو ان فارم گوتھم گھمبیر کی خدمات حاصل نہیں جو اپنی بہن کی شادی میں شرکت کے لئے جائیں گے۔ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے مہمان سری لنکا کو ایک اننگز اور ایک سو چوالیس رنز کے واضح فرق سے شکست دی تھی۔ دوسری طرف سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر وہ اب جلد ہی تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں ۔اگر ان کی فٹنس کا معیار ایسا ہی رہا تو وہ 2011 ورلڈ کپ سے پہلے دونوں طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے ۔

Sri Lanka Sport Cricket Cricketspieler Muttiah Muralitharan
مرلی دھرنتصویر: AP

بھارت کے خلاف حالیہ سیریز میں مرلی دھرن نے دو ٹیسٹ میچز میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،لیکن اس کے لئے انہوں نے396رنز دیے اور ان کی بولنگ اوسط 79.20 ہے۔وہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں1300 وکٹیں لے چکے ہیں۔ 37 سالہ اسپنر کا کہنا ہے کہ وہ مسقبل میں50 اوورز کی کرکٹ کو ترجیح دیں گے لیکن اگر ان کی فٹنس کا معیار ایسا ہی رہا تو وہ اگلے سال دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

رپورٹ: شادی خان

ادارت: ندیم گِل