1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارت کی کچھ رشتہ ایپس گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دی گئیں

1 مارچ 2024

گوگل کی جانب سے یہ اقدام سروس فیس سے متعلق ایک تنازعے کے بعد سامنے آیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4d5OF
گوگل نے سروس فیس سے متعلق ایک تنازعے کے تناظر میں جمعہ کے روز اپنے پلے اسٹور سے شادی کے لیے رشتہ ڈھونڈنے والی ایپس سمیت 10 بھارتی کمپنیوں کی اپلیکشنز کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا
گوگل نے سروس فیس سے متعلق ایک تنازعے کے تناظر میں جمعہ کے روز اپنے پلے اسٹور سے شادی کے لیے رشتہ ڈھونڈنے والی ایپس سمیت 10 بھارتی کمپنیوں کی اپلیکشنز کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیاتصویر: Harun A–zalp/AA/picture alliance

معروف تکنیکی کمپنی گوگل نے سروس فیس سے متعلق ایک تنازعے کے تناظر میں جمعہ کے روز اپنے پلے اسٹور سے شادی کے لیے رشتہ ڈھونڈنے والی ایپس سمیت 10 بھارتی کمپنیوں کی اپلیکشنز کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا۔

'میٹریمنی ڈاٹ کام' نامی کمپنی کے بانی مروگول جناکرامن نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ان کی کمپنی کی ایپس 'بھارت میٹریمنی'، 'کرسچن میٹریمی'، 'مسلم میٹریمنی' اور 'جوڑی' کو پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، "ہماری ایپس ایک کے بعد ایک ڈیلیٹ ہو رہی ہیں۔"

انہوں نے گوگل کے اس اقدام کے حوالے سے مزید کہا کہ آج "بھارتی انٹرنیٹ کے لیے ایک سیاہ دن ہے"۔

اس اقدام سے قبل گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں کسی کمپنی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ 10 بھارتی کمپنیوں کی جانب سے اسے کی جانے والی ادائیگیاں ایک لمبے عرصے سے التوا کا شکار ہیں۔

رواں سال جنوری اور فروری کے مہینوں میں سپریم کورٹ سمیت دو بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی میں گلوگل کے پاس سروس فیس عائد کرنے اور بصورت دیگر ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹانے کا اختیار ہے
رواں سال جنوری اور فروری کے مہینوں میں سپریم کورٹ سمیت دو بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی میں گلوگل کے پاس سروس فیس عائد کرنے اور بصورت دیگر ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹانے کا اختیار ہےتصویر: Getty Images/AFP/N. Seelam

دوسری بھارتی کمپنیاں اب تک اس کوشش میں تھیں کہ کسی طرح گوگل کو انڈیا میں 'ان ایپ پیمنٹس' پر 11 سے 26 فیصد فیس سروس عائد کرنے سے روکا جائے۔

حالانکہ رواں سال جنوری اور فروری کے مہینوں میں سپریم کورٹ سمیت دو بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی میں گلوگل کے پاس اب یہ فیس عائد کرنے اور بصورت دیگر ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹانے کا اختیار ہے۔

کوگل نے پلے اسٹور کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے میٹریمنی ڈاٹ کام اور 'جیون ساتھی' نامی ایپ چلانے والی بھارتی کمپنی 'انفو ایج' کو نوٹسز بھی بھیجے تھے، جس کے بعد ان دونوں کمپنیوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ وہ اب اپنے اگلے اقدام کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

اس بارے میں انفو ایج کے بانی سنجیو بکچندانی کا کہنا تھا انہوں نے گوگل کو تمام ادائیگیاں بروقت کر دی ہیں اور انہوں نے اس کی کسی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

م ا / ع ت (روئٹرز)