1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھارتی صوبے پنجاب میں فوجی اڈے میں فائرنگ، چار فوجی ہلاک

12 اپریل 2023

بھارتی ریاست پنجاب کے بھٹنڈہ میں واقع فوجی اڈے میں بدھ کے روز صبح تقریباً ساڑھے چار بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے اسے اس واقعے کاعلم ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے تاہم فوج نے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

https://p.dw.com/p/4Pvmq
Indien Tawang | Indische Soldaten nahe Grenze zu China
تصویر: MONEY SHARMA/AFP/Getty Images

بھارت کی ریاست پنجاب کے بھٹنڈہ میں واقع ملٹری اسٹیشن کے اندر بدھ کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے فائرنگ کے ایک واقعے میں فوج کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے یا اس کی محرکات کیا ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر: آرمی کیمپ پر خودکش حملہ، تین فوجی اور دو عسکریت پسند ہلاک

جنوب مغربی فوجی کمانڈ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں سریع الحرکت ری ایکشن ٹیموں کو فعال کر دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کرنے کے ساتھ ہی اسے سیل کر دیا گیا ہے، نیز سرچ آپریشن جاری ہے۔

اڑی حملہ، دی سرجیکل اسٹرائیک

 بیان کے مطابق، '' بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر فائرنگ کا واقعہ صبح کی اولین ساعتوں میں چار بج کر 35 منٹ پر پیش آیا۔ اس میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں اور مزید تفصیلات کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔''

کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، 10 ہلاک

فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک رائفل بندوق اور اس کی تقریبا 28 راؤنڈ گولیاں دو روز قبل ہی لاپتہ ہوئی تھیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ملٹری کے میس کے اندر پیش آیا۔

بھارتی نيم فوجی دستوں پر حملہ، چار فوجی ہلاک

Flash-Galerie Supermacht Indien - 60 Jahre demokratische Verfassung
پولیس کے حوالے سے اس طرح کی بھی خبریں نشر کیں کہ یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں ہے، تاہم فوج نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہےتصویر: AP

بعض میڈیا اداروں نے پولیس کے حوالے سے اس طرح کی بھی خبریں نشر کیں کہ یہ دہشت گردانہ حملہ نہیں ہے، تاہم فوج نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

معروف اخبار انڈین ایکسپریس نے بٹھنڈہ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گلنیت سنگھ کھرانہ کا ایک بیان نقل کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ''کچھ'' ہوا ہے تاہم ''فوج نے تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کی طرف سے اندرونی سطح پر کومبنگ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی کھرانہ نے کہا کہ یہ کوئی دہشت گردانہ حملہ نہیں تھا اور ایسا لگتا ہے کہ ملٹری اسٹیشن کے اندر ہی کوئی واقعہ پیش آیا ہے۔  

ایک اور معروف بھارتی میڈیا ادار نے پولیس کے ذرائع سے یہ اطلاع دی ہے کہ بٹھنڈہ ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ کے پیچھے فوج کے ہی بعض اہلکاروں کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کا منصوبہ ممکنہ طور پر ایک یا دو افراد نے مل کر بنایا تھا اور یہ غصے کی وجہ سے پیدا ہونے والا واقعہ بھی ہو سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے اس واقعے کے بارے میں کچھ ہی دیر کے اندر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو بریف کریں گے۔

کشمیر میں پیلٹ کے متاثرین کی تاریک زندگیاں