پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں استعمال شدہ انجیکشن سرینج کے استعمال سے 22 بچوں سمیت 42 افراد ’HIV‘ ایڈز کا شکار ہوگئے۔ حکومت نے لاڑکانہ میں ضلعی سطح پر تمام شہریوں کے فوری معائنے کا عمل شروع کردیا، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد یومیہ بنیادوں پر بڑھ رہی ہے۔