1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بے نظیر قتل کے حوالے سے کسی پر انگلی نہیں اٹھائیں گے: فاروق نائیک ، شاہ محمود قریشی

22 مئی 2008

حکومتِ پاکستان نے بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے باضابطہ درخواست اقوامِ متحدہ میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا

https://p.dw.com/p/E4Nx
سابق پاکستانی وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کو ستایس دسمبر دو ہزار سات کو راول پنڈی میں قتل کر دیا گیاتصویر: AP

اسلام آباد میں جمعرات کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی وزیرٍ قانون فاروق نائیک اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بے نظیر بھٹّو قتل کی تحقیقات باضابطہ طور پر اقوامِ متحدہ سے کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق اس ضمن میں ایک درخواست اقوام ِ متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم پیش کریں گے اور پاکستانی حکّام اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کے لیے اگلے ماہ نیو یارک جائیں گے۔