1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

تابکاری میں شدت، جاپانی عوام کی پریشانی میں اضافہ

6 جون 2011

فوکوشیما کےجوہری پلانٹ سے خارج ہونے والی تابکاری میں ایک مرتبہ پھر شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس پلانٹ کے نگران ادارے نے بتایا کہ ری ایکٹر نمبر ایک کے ارد گرد ہوا میں موجود تابکاری پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ تھی۔

https://p.dw.com/p/11VG2
تصویر: AP

اسی دوران حکومت متاثرہ علاقے کے لوگوں کو ہوا، پانی اور کھانے پینے کی اشیاء میں ریڈیو ایکٹیوٹی کی موجودگی کے بارے میں گاہے بگاہے مطلع کرتی رہتی ہے۔ جاپان میں وزارت صحت اور ماہی گیری کے حکام کی جانب سے تواتر سے عوام کو تابکاری کی تازہ صورتحال بتائے جانے کے باوجود، زیادہ ترجاپانی تذبذب کا شکار ہیں۔ ان دونوں وزارتوں اور مقامی انتظامیہ کی انٹرنیٹ ویب سائٹس پر بھی اشیائے خورد ونوش میں موجود تابکاری کی سطح کے حوالے سے فہرست موجود ہے۔

Japan Fukushima Kraftwerk Reaktor 2 Flash-Galerie
عوام کو تابکاری کی تازہ صورتحال بتائے جانے کے باوجود، زیادہ ترجاپانی تذبذب کا شکار ہیںتصویر: AP

جوہری حادثے سے متاثر ہونے والے شہر ڈیٹ سے تعلق رکھنے والے یوئیشیرو ساتو کہتے ہیں کہ عوام خریداری کے وقت بہت احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔’’میرے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ کس شے میں کس حد تک تابکاری کے اثرات موجود ہیں۔ اس طرح میں اپنے خانداں والوں کو محفوظ رکھ سکتا ہوں‘‘۔

ڈیٹ فوکوشیما کے جوہری پلانٹ سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس شہر میں ہر روز تابکاری ماپی جاتی ہے۔ لیکن شہر کے ہر علاقے میں حکومت کی جانب سے دیے گئے انتباہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ ان کے بقول ان کے لیے شہری انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار پر یقین کرنا مشکل ہے۔ انہیں ڈر رہتا ہے کہ کہیں ان کے علاقے میں تابکاری زیادہ نہ ہو۔

Japan Fukushima Tsunami trifft Kraftwerk Reaktor 4
عوامی سطح پر پریشانی پھیلی ہوئی ہے ، حکامتصویر: AP

جاپان کے ذرائع ابلاغ یوئشیرو ساتو جیسے لوگوں کی کہانیاں عام کر رہے ہیں۔ وزارت صحت سے یوشی ہیہیڈے ناکامورا کے بقول اگر شہریوں کو ذرا بھی شک ہو کہ تابکاری کی سطح سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہے تو انہیں فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ کبھی کبھار چھت اور زمین پر ماپی جانے والی تابکاری میں فرق ضرور آیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے تسیلم کیا کہ عوام میں صورتحال غیر واضح ہونے کی وجہ سے بے چینی بڑھی ہوئی ہے۔’’یہ حقیقت ہے کہ تابکاری کی وجہ سے عوامی سطح پر پریشانی پھیلی ہوئی ہے اور لوگ تابکاری ماپنے کا آلہ خریدنے کا سوچ رہے ہیں۔ لوگوں کی یہ کوششیں قابل ستائش ہیں‘‘۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت : امجد علی

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں