ترکی میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان
18 اپریل 2018ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بدھ اٹھارہ اپریل کو اپنے فوجی بغاوت، قبل از وقتملک میں قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ انتخابات چوبیس جون کو ہو سکتے ہیں۔ ترکی میں شیڈیول کے مطابق انتخابات اگلے برس یعنی سن 2019 میں ماہِ نومبر میں ہونے تھے۔
یہ امر اہم ہے کہ ترکی میں گزشتہ برس ہی پارلیمانی طرز حکومت کی جگہ صدارتی نظام رائج کیا گیا ہے۔ نئی دستوری ترامیم کے بعد صدر رجب طیب ایردوآن نے ملک کے با اختیار صدر کا منصب سنبھال رکھا ہے۔
ایردوآن کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر تیار نہیں، مارٹن شُلس
ترک نژاد جرمن شہری میرکل کو ووٹ مت دیں، ترک صدر ایردوآن
ترک سیاسی نظام میں سلطنت عثمانیہ کے بعد کی سب سے بڑی تبدیلی
ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے پانچ اسباب
ترک الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ حکام کے مطابق صدر کی جانب سے قبل از وقت الیکشن کا اعلان سامنے آنے کے بعد ترک الیکشن کمیشن نے فوری طور پر انتخابی انتظامات مکمل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
ترک صدر نے قبل از وقت انتخابات کی ضرورت کے حوالے سے کہا کہ ہمسایہ ممالک عراق و شام میں عدم استحکام کے علاوہ کرد علاقوں میں بدامنی کے ساتھ ساتھ بعض اہم سخت اقتصادی فیصلوں پر عمل کرنے کے لیے عوام کی جانب سے نیا مینڈیٹ ضروری ہے۔
ترک صدر نے گزشتہ روز یعنی منگل سترہ اپریل کو دائیں بازو کی سخت گیر قدامت پسند سیاسی جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے سربراہ دولت باح جلی سے ملاقات کی تھی۔ باح جلی نے بھی رواں برس موسم گرما میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔
ترک قدامت پسند سیاسی رہنما دولت باح جلی کا کہنا ہے کہ اس وقت ترکی کے اندر بعض گروپ انتشار پیدا کرنے کی کوششوں میں ہیں اور اُن کے خاتمے کے لیے نئے انتخابات اہم ہیں اور ان کو اگلے برس تک رکھنا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ ایسا امکان سامنے آیا ہے کہ ترک صدر نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کو اگلے الیکشن میں اپنا حلیف بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ترک صدر کی کوشش ہے کہ وہ جون کے انتخابات میں اکاون فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے اپنے حکومت کو مزید مضبوط بنائیں۔ یہ امر اہم ہے کہ شام میں ترک عسکری آپریشن کی وجہ سے ترکی میں قوم پرستانہ جذبات کی سطح بہت بلند ہے اور ایردوآن انہی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں۔
ع ح ⁄ امت الف ⁄ اے پی