1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پابندیاں عیدالفطرکی سہ روزہ تعطیلات کےدوران بھی

4 مئی 2021

ترکی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے نئے اصول و ضوابط طے کر دیے ہیں۔ کھلونوں، اسٹیشنری اور میک اپ جیسی غیر ضروری اشیاء کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3sx77
Türkei | Coronavirus: Lockdown - Leere Straße in Istanbul
تصویر: OZAN KOSE/AFP

یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع ملک ترکی میں تمام غیر ضروری اشیاء کی دکانوں اور سپر مارکیٹوں سے متعلق ملک میں جاری شٹ ڈاؤن میں مزید سختی کا اعلان کرتے ہوئے  کہا گیا ہے کہ اب کھلونوں، اسٹیشنری اور میک اپ وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق تمام اسٹورز نے الیکٹرانک مصنوعات، ملبوسات، باغبانی کے سامان اور موٹر گاڑیوں کے پرزوں کی فروخت بھی بند کر دی ہے۔

ترکی:کورونا کے سبب شراب کے فروخت پر پابندی

سخت ترین لاک ڈاؤن

ترکی اس وقت سخت ترین لاک ڈاؤن سے گزر رہا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ترکی میں بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز اور کووڈ انیس کے شکار افراد کی اموات کی شرح بہت بڑھ چکی ہے۔ موجودہ بہت سخت لاک ڈاؤن 17 مئی تک مؤثر رہے گا۔ یہ پابندیاں عیدالفطر کی سہ روزہ تعطیلات کے دوران بھی نافذ رہیں گی۔

جھوٹے صحافی کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں، ایردوآن

Türkei | Supermarkt während Coronakrise
17 روزہ لاک ڈاؤن سے پہلے صارفین وافر مقدار میں خریداری کرتے ہوئے۔تصویر: BULENT KILIC/AFP/AFP/Getty Images

استثنیٰ

ترکی میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ان  سخت ترین پابندیوں سے غیر ملکی سیاحوں کو استثنیٰ حاصل رہے ہے۔ مقامی باشندوں کو تاہم اپنے گھروں سے باہر نا نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔ یہ شہری اشیائے خورد و نوش اور اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کے لیے تاہم گھروں سے نکل سکتے ہیں۔ مگر اس کے لیے چند گھنٹے مخصوص کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کو اندرون شہر سفر کے لیے متعلقہ اجازت نامے پیش کرنا ہوں گے۔ میک اپ اور خوشبوؤں کی فروخت مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔ اس بارے میں وزارت داخلہ نے ترکی کے تمام 81 صوبوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان احکامات کے تحت تاہم ترک شہریوں کو حفظان صحت سے متعلق اہم مصنوعات یا صفائی ستھرائی کے لیے درکار اشیاء اور پالتو جانوروں کی خوراک وغیرہ خریدنے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہے۔

عمرہ کر کے سعودی عرب سے لوٹنے والے ہزاروں ترک شہری قرنطینہ میں

 

Fröhliche Fotos | Türkei Lockdown Heirat
لاک ڈاؤن میں شادی کی رسومات ۔تصویر: Emrah Gurel/AP Photo/picture alliance

ترکی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور کووڈ انیس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے صدر رجب طیب ایردوآن پر اپوزیشن پارٹیوں کی تنقید بڑھتی جا رہی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں اور بہت سے ترک باشندے حکومت کو کورونا کے بحران کی سنگینی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں کیونکہ صدر ایردوآن  کی حکمران جماعت نے بڑے پیمانے پر سیاسی ریلیاں نکالیں اور ان سرگرمیوں کے دوران  لاک ڈاؤن کے تحت سماجی فاصلے رکھنے کی لازمی شرط بھی نظر انداز کر دی گئی۔ اس پر بہت سے لوگ اور اپوزیشن کے اراکین پارلیمان صدر ایردوآن کو وبا کے دوران نئی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

 

ک م / م م )ڈی پی اے ای(