شامی صدر بشار الاسد کی حامی افواج کی حلب ميں حاليہ کارروائيوں کے نتيجے ميں ہزاروں شامی شہری بے گھر ہو گئے ہيں۔ نتيجتاً وہ سب ترکی کا رخ کر رہے ہيں جبکہ ترکی نے شام کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحد بند کر دی ہے۔ اقوم متحدہ نے انقرہ حکومت سے اپيل کی ہے کہ وہ تمام شامی پناہ گزينوں کو ترکی میں داخل ہونے کی اجازت دے دے۔