تھرپارکر کے پسماندہ گاؤں میں بھی تعلیم کے تناسب میں تبدیلی آنے لگی ہے۔ کھارو جانی گاؤں بھی ایک ایسا ہی گاؤں جہاں صدیوں میں پہلی بار لڑکیاں بھی اسکول میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ کویتا کھارو جانی کی ایسی پہلی لڑکی ہے جو اسکول میں تعلیم حاصل کررہی ہے۔ تھرپارکر کے گاؤں کی کہانی دیکھیے مانیہ شکیل کی اس رپورٹ میں۔