تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کے خلاف پونٹنگ اور کلارک کی سنچریاں
14 جنوری 2010آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پہلی وکٹ 28 رنز پر، دوسری 52 پر جبکہ تیسری وکٹ 71 کے مجموعی سکور پر گری۔ اس کے بعد کپتان رکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک کے آگے پاکستانی بولر جیسے بے بس ہو گئے۔
پونٹنگ نے کھیل ختم ہونے تک 137 رنز بنائے تھے اور کلارک نے 111۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی پارٹنرشپ میں اب تک قریب 70 اوورز میں 231 رنز بن چکے ہیں۔
ابھی تک ناٹ آؤٹ رکی پونٹنگ نے 159 گیندوں پر جو100 رنز بنائے ان میں 13 چوکے بھی شامل تھے۔ مائیکل کلارک نے اپنی سنچری 188 گیندیں کھیل کر مکمل کی جس میں گیارہ چوکے شامل تھے۔
پاکستان کی طرف سے محمد آصف، محمد عامر اور عمر گل اب تک ایک ایک وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اس میچ میں سرفراز احمد پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ انہیں کامران اکمل کی جگہ وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ: خبر رساں ادارے
ادارت: مقبول ملک