جب بیویاں عمر میں بڑی اور شوہر چھوٹے ہوں
جنوبی ایشیا کے معاشروں میں عمومی طور پر جب کوئی مرد اپنے سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرتا ہے تو سماجی سطح پر طرح طرح کی باتیں بنتی ہیں۔ لیکن یورپی معاشرت میں یہ کوئی معیوب بات نہیں۔ یقین نہ آئے تو یہ تصاویر دیکھیے۔
فرانس کے صدر کی بیگم چوبیس سال بڑی
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اپنی بیگم سے چوبیس برس چھوٹے ہیں۔ بریژٹ ماکروں، ایمانوئل کی ٹیچر ہوا کرتی تھیں۔ ان دونوں کی کوئی اولاد نہیں تاہم بریژٹ کے اپنے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔
اپنے سابق شوہر سے اٹھائیس سال بڑی میڈونا
پاپ گلوکارہ میڈونا اور اُن کے سابقہ شوہر اور معروف ماڈل جیسس لوس کی عمروں میں پورے اٹھائیس سال کا فرق تھا۔ یہ رشتہ صرف دو سال چل سکا۔
جرمن سپر ماڈل کا تیرہ سال چھوٹا دلہا
جرمنی کی سپر ماڈل ہائیڈی کلوم کے شوہر ویٹو شنابل اُن سے عمر میں تیرہ برس چھوٹے ہیں۔
پہلی نظر کی محبت
امریکی گلوکارہ ٹینا ٹرنر اور اُن کے شوہر اِرون باخ کو پہلی نظر میں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی تھی۔ اِرون اور اُن کی بیوی ٹینا کی عمروں میں سولہ سال کا فرق ہے۔
بارہ سال کا فرق ، تیئس سال کا ساتھ
جرمن سنگر نینا کے شوہر فلپ پالم اپنی گلوکارہ بیوی سے بارہ سال چھوٹے سہی لیکن یہ جوڑی تئیس سال سے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے زندگی کے راستوں پر رواں دواں ہے۔
سویڈش فٹ بالر کی کامیاب ازدواجی زندگی
سویڈش فٹ بالر ’زلاٹن ابراہیم وچ‘ اپنی بیوی ہیلینا سیگر سے گیارہ برس چھوٹے ہیں۔
نپولین بونا پارٹ کا عشق
بڑی عمر کی خواتین سے محبت اور پھر شادی صرف نئے دور کا قصہ نہیں۔ فرانسیسی بادشاہ نپولین بونا پارٹ بھی چھ سال بڑی جوزفین کے عشق میں مبتلا ہو گئے تھے۔ سماجی دباؤ کی پروا نہ کرتے ہوئے نپولین نے جوزفین کا ہاتھ تھاما تھا۔