رواں ہفتے متعدد ایسے پناہ کے متلاشی پاکستانیوں کو مبینہ طور پر جرمنی سے ملک بدر کیا گیا ہے جن کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہوچکی تھی۔ ملک بدر کیے جانے والے پناہ گزینوں میں ایک گیارہ ماہ کی جرمن بچی کا پاکستانی والد ارسلان بھی شامل ہے۔ جرمن شہر ڈریسڈن میں ارسلان کی پارٹنر، ان کی جرمنی واپسی کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے ڈی ڈبلیو اردو کی خصوصی رپورٹ دیکھیے۔